صحیح مسلم 3844: كتاب اللباس والزينة
ابو عثمان سے روایت ہے کہ ہم حضرت عتبہؓ بن فرقد کے پاس تھے کہ ہمارے پاس حضرت عمرؓ کا خط آیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو ریشم پہنتا ہے اس کا آخرت میں کچھ حِصّہ نہیں مگر (جو) اس قدر (پہنتا ہے)۔ ابو عثمان نے انگوٹھے کے ساتھ والی دو انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہا۔ پھر جب مَیں نے طیالسہ دیکھا تو ان انگلیوں (کے برابر) مجھے اس طیالسہ کے بٹنوں میں دکھایا گیا۔
وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَهُوَ عُثْمَانُ - وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ كِلاَهُمَا عَنْ جَرِيرٍ - وَاللَّفْظُ لإِسْحَاقَ - أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ كُنَّا مَعَ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ فَجَاءَنَا كِتَابُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَلْبَسُ الْحَرِيرَ إِلاَّ مَنْ لَيْسَ لَهُ مِنْهُ شَىْءٌ فِي الآخِرَةِ إِلاَّ هَكَذَا " . وَقَالَ أَبُو عُثْمَانَ بِإِصْبَعَيْهِ اللَّتَيْنِ تَلِيَانِ الإِبْهَامَ . فَرُئِيتُهُمَا أَزْرَارَ الطَّيَالِسَةِ حِينَ رَأَيْتُ الطَّيَالِسَةَ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ قَالَ كُنَّا مَعَ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ بِمِثْلِ حَدِيثِ جَرِيرٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی