صحیح مسلم 3845: كتاب اللباس والزينة

قتادہ سے روایت ہے کہ مَیں نے ابو عثمان نہدی کو کہتے ہوئے سنا کہ جب ہم آذر بائیجان یا شام میں حضرت عتبہؓ بن فرقد کے ساتھ تھے تو ہمارے پاس حضرت عمرؓ کا خط آیا (جس میں لکھا تھا) امَّا بعد رسول اللہﷺ نے سوائے اتنا (یعنی) دو انگلیوں کے (برابر) ریشم (کے استعمال) سے منع فرمایا ہے۔ ابو عثمان کہتے ہیں ہم سمجھ گئے کہ ان کی مراد نقش و نگار ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ النَّهْدِيَّ قَالَ جَاءَنَا كِتَابُ عُمَرَ وَنَحْنُ بِأَذْرَبِيجَانَ مَعَ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ أَوْ بِالشَّامِ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْحَرِيرِ إِلاَّ هَكَذَا إِصْبَعَيْنِ . قَالَ أَبُو عُثْمَانَ فَمَا عَتَّمْنَا أَنَّهُ يَعْنِي الأَعْلاَمَ. وَحَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالاَ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ - وَهُوَ ابْنُ هِشَامٍ - حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ أَبِي عُثْمَانَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 37: كتاب اللباس والزينة

آج 10 میں سے 10 باقی