صحیح مسلم 3847: كتاب اللباس والزينة
حضرت جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ایک روز نبیﷺ نے ایک ریشمی قباء جو آپؐ کو تحفہ دی گئی تھی پہنی۔ پھر جلدی سے اسے اتار دیا۔ پھر آپؐ نے اسے حضرت عمر بن خطابؓ کو بھیج دیا۔ تب آپؐ کی خدمت میں عرض کیا گیا: یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے اسے بہت جلدی اُتار دیا؟ اس پر آپؐ نے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھے اس سے روک دیا ہے۔ تب حضرت عمرؓ آپؐ کے پاس روتے ہوئے آئے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے ایک چیز کو ناپسند فرمایا، پھر وہ مجھے عطا فرمادی۔ میری کیا خطاء ہے؟ آپؐ نے فرمایا کہ میں نے وہ (قباء) تمہیں اس لئے نہیں دی کہ تم اسے پہن لو بلکہ مَیں نے وہ (قباء) تمہیں اس لئے دی تھی تاکہ تم اسے بیچ دو۔ چنانچہ حضرت عمرؓ نے وہ (قباء) دو ہزار درہموں میں فروخت کی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَيَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ حَبِيبٍ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ لَبِسَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا قَبَاءً مِنْ دِيبَاجٍ أُهْدِيَ لَهُ ثُمَّ أَوْشَكَ أَنْ نَزَعَهُ فَأَرْسَلَ بِهِ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقِيلَ لَهُ قَدْ أَوْشَكَ مَا نَزَعْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ " نَهَانِي عَنْهُ جِبْرِيلُ " . فَجَاءَهُ عُمَرُ يَبْكِي فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَرِهْتَ أَمْرًا وَأَعْطَيْتَنِيهِ فَمَا لِي قَالَ " إِنِّي لَمْ أُعْطِكَهُ لِتَلْبَسَهُ إِنَّمَا أَعْطَيْتُكَهُ تَبِيعُهُ " . فَبَاعَهُ بِأَلْفَىْ دِرْهَمٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی