صحیح مسلم 3848: كتاب اللباس والزينة

حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں ایک ریشمی جوڑا تحفۃً پیش کیا گیا۔ آپؐ نے وہ مجھے بھیج دیا۔ میں نے اسے پہنا تو میں نے آپؐ کے چہرے پر ناراضگی کے آثار دیکھے۔ اس پر آپؐ نے فرمایا کہ مَیں نے یہ (جوڑا) تمہیں اس لئے نہیں بھیجا کہ تم اسے پہنو، مَیں نے تو یہ تمہیں اس لئے بھیجا تھا کہ تم اسے عورتوں میں (تقسیم کرنے کے لئے) پھاڑ کر اوڑھنیاں بنالو۔ بعض روایات میں ہے کہ میں نے اس کو اپنی خواتین میں تقسیم کر دیا اور اس میں (آپؐ کے) مجھے حکم دینے کا ذکر نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ - يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عَوْنٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حُلَّةُ سِيَرَاءَ فَبَعَثَ بِهَا إِلَىَّ فَلَبِسْتُهَا فَعَرَفْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ فَقَالَ " إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ بِهَا إِلَيْكَ لِتَلْبَسَهَا إِنَّمَا بَعَثْتُ بِهَا إِلَيْكَ لِتُشَقِّقَهَا خُمُرًا بَيْنَ النِّسَاءِ " . حَدَّثَنَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عَوْنٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ فِي حَدِيثِ مُعَاذٍ فَأَمَرَنِي فَأَطَرْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي . وَفِي حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ فَأَطَرْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي . وَلَمْ يَذْكُرْ فَأَمَرَنِي.

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 37: كتاب اللباس والزينة

آج 10 میں سے 10 باقی