صحیح مسلم 3885: كتاب اللباس والزينة
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی جو آپؐ کے ہاتھ میں ہوتی تھی۔ پھر حضرت ابو بکرؓ کے ہاتھ میں پھر حضرت عمرؓ کے ہاتھ میں پھر حضرت عثمانؓ کے ہاتھ میں یہاں تک کہ آپؓ سے اریس نامی کنویں میں گر گئی۔ اس کا نقش محمدؐ رسول اللہ تھا۔
ابن نمیر کی روایت میں ’’حتّٰی وَقَعَ فِیْ بِئْرٍ‘‘ یعنی حتی کہ وہ کنویں میں گر گئی کے الفاظ ہیں انہوں نے ’’مِنْہُ‘‘ (آپ سے) نہیں کہا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ فَكَانَ فِي يَدِهِ ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ عُمَرَ ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ عُثْمَانَ حَتَّى وَقَعَ مِنْهُ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ . قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ حَتَّى وَقَعَ فِي بِئْرِ . وَلَمْ يَقُلْ مِنْهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی