صحیح مسلم 3913: كتاب اللباس والزينة
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضرت جبرائیلؑ نے رسول اللہﷺ سے ایک معیّن گھڑی کے متعلق وعدہ کیا کہ وہ آئیں گے۔ وہ گھڑی آگئی مگر وہ نہ آئے۔ حضورؐ کے ہاتھ میں ایک عصا تھا۔ آپؐ نے اسے اپنے ہاتھ سے رکھ دیا اور فرمایا کہ اللہ اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا اور نہ ہی اس کے ایلچی۔ پھر آپؐ نے دیکھا تو ایک پِلّا تخت کے نیچے تھا۔ اس پر آپؐ نے فرمایا اے عائشہ یہ کتّا یہاں کب آیا؟ انہوں نے عرض کیا اللہ کی قسم ! مجھے نہیں پتہ۔ پھر آپؐ نے اس کے بارہ میں ارشاد فرمایا۔ چنانچہ اسے نکال دیا گیا۔ پھر جبرائیلؑ آئے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا میں تمہارے لئے بیٹھا رہا مگر تم نہیں آئے۔ (جبرائیلؑ) نے کہا کہ مجھے اس کتے نے جو آپ کے گھر میں تھا آنے سے روکے رکھا۔ ہم اس گھر میں جہاں کتا یا تصویر ہو داخل نہیں ہوتے۔ ایک اور روایت میں (وَاعَدَ رَسُوْلَ اللَّہِﷺ جِبْرِیْلُ عَلَیْہِ السَّلَامُ فِیْ سَاعَۃٍ کی بجائے) اِنَّ جِبْرِیْلَ عَلَیْہِ السَّلَامُ وَعَدَ رَسُوْلَ اللَّہِﷺ اَنْ یَاتِیَہُ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ وَاعَدَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ فِي سَاعَةٍ يَأْتِيهِ فِيهَا فَجَاءَتْ تِلْكَ السَّاعَةُ وَلَمْ يَأْتِهِ وَفِي يَدِهِ عَصًا فَأَلْقَاهَا مِنْ يَدِهِ وَقَالَ " مَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلاَ رُسُلُهُ " . ثُمَّ الْتَفَتَ فَإِذَا جِرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ سَرِيرِهِ فَقَالَ " يَا عَائِشَةُ مَتَى دَخَلَ هَذَا الْكَلْبُ هَا هُنَا " . فَقَالَتْ وَاللَّهِ مَا دَرَيْتُ . فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ فَجَاءَ جِبْرِيلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَاعَدْتَنِي فَجَلَسْتُ لَكَ فَلَمْ تَأْتِ " . فَقَالَ مَنَعَنِي الْكَلْبُ الَّذِي كَانَ فِي بَيْتِكَ إِنَّا لاَ نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلاَ صُورَةٌ . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ جِبْرِيلَ وَعَدَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يَأْتِيَهُ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَلَمْ يُطَوِّلْهُ كَتَطْوِيلِ ابْنِ أَبِي حَازِمٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 37: كتاب اللباس والزينة