صحیح مسلم 3914: كتاب اللباس والزينة
حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ حضرت میمونہؓ نے مجھے بتایا کہ ایک دن رسول اللہﷺ صبح کے وقت خاموش خاموش سے تھے۔ اس وقت حضرت میمونہؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے آج آپؐ کا چہرہ بدلا بدلا سا لگ رہا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا جبرائیلؑ نے مجھ سے آج رات ملنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ مجھے ملنے نہیں آیا۔ اللہ کی قسم اس نے میرے سے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی۔ راوی کہتے ہیں کہ اس دن رسول اللہﷺ کی یہی حالت رہی۔ پھر آپؐ کے دل میں پِلّے کا خیال آیا جو ہمارے خیمہ میں تھا۔ آپؐ نے اس کے متعلق ارشاد فرمایا اور اسے نکال دیا گیا۔ پھر آپؐ نے اپنے ہاتھ میں پانی (کا برتن) لے کر اس جگہ پر بہا دیا۔ پھر جب شام ہوئی تو جبرائیلؑ آپؐ سے ملے۔ تب آپؐ نے ان سے فرمایا کہ گزشتہ رات تم نے مجھ سے ملاقات کا وعدہ کیا تھا۔ اس نے کہا ہاں لیکن ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا کوئی تصویر ہو۔ پھر اس روز صبح رسول اللہﷺ نے کتوں کے مارنے کا حکم فرمایا۔ آپؐ نے چھوٹے باغ کے کتوں کے مارنے کا حکم دیا اور بڑے باغ کے کتوں کو رہنے دیا۔
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ ابْنِ السَّبَّاقِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ قَالَ أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَصْبَحَ يَوْمًا وَاجِمًا فَقَالَتْ مَيْمُونَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدِ اسْتَنْكَرْتُ هَيْئَتَكَ مُنْذُ الْيَوْمِ . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ جِبْرِيلَ كَانَ وَعَدَنِي أَنْ يَلْقَانِي اللَّيْلَةَ فَلَمْ يَلْقَنِي أَمَ وَاللَّهِ مَا أَخْلَفَنِي " . قَالَ فَظَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَهُ ذَلِكَ عَلَى ذَلِكَ ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِهِ جِرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ فُسْطَاطٍ لَنَا فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَاءً فَنَضَحَ مَكَانَهُ فَلَمَّا أَمْسَى لَقِيَهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ لَهُ " قَدْ كُنْتَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَلْقَانِي الْبَارِحَةَ " . قَالَ أَجَلْ وَلَكِنَّا لاَ نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلاَ صُورَةٌ . فَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَئِذٍ فَأَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلاَبِ حَتَّى إِنَّهُ يَأْمُرُ بِقَتْلِ كَلْبِ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ وَيَتْرُكُ كَلْبَ الْحَائِطِ الْكَبِيرِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 37: كتاب اللباس والزينة