صحیح مسلم 3917: كتاب اللباس والزينة
حضرت زیدؓ بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے صحابی حضرت ابو طلحہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ فرشتے ایسے گھر میں جہاں تصویر ہو نہیں آتے۔ بُسر کہتے ہیں پھر اس کے بعد حضرت زیدؓ بیمار ہوئے اور ہم نے ان کی عیادت کی۔ ان کے دروازہ کا پردہ تھا جس میں تصویر تھی۔ وہ کہتے ہیں میں نے عبید اللہ الخولانی جو نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہؓ کے پروردہ تھے سے پوچھا۔ کیا حضرت زیدؓ نے ہمیں پہلے دن تصویروں کے بارہ میں نہیں بتایا تھا۔ عبید اللہ نے کہا کیا تم نے اس وقت ان سے یہ نہیں سنا کہ سوائے کپڑے میں بنی ہوئی تصویر کے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ الْمَلاَئِكَةَ لاَ تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ " . قَالَ بُسْرٌ ثُمَّ اشْتَكَى زَيْدٌ بَعْدُ فَعُدْنَاهُ فَإِذَا عَلَى بَابِهِ سِتْرٌ فِيهِ صُورَةٌ - قَالَ - فَقُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلاَنِيِّ رَبِيبِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَلَمْ يُخْبِرْنَا زَيْدٌ عَنِ الصُّوَرِ يَوْمَ الأَوَّلِ فَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ أَلَمْ تَسْمَعْهُ حِينَ قَالَ إِلاَّ رَقْمًا فِي ثَوْبٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی