صحیح مسلم 3918: كتاب اللباس والزينة

حضرت ابو طلحہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ایسے گھر میں جہاں تصویر ہو فرشتے نہیں آتے۔ بُسر کہتے ہیں پھر جب حضرت زیدؓ بن خالد جُہنی بیمار ہوئے اور ہم ان کی عیادت کے لئے گئے۔ جب ہم ان کے گھر میں تھے تو کیا دیکھا کہ ایک پردہ پر کچھ تصاویر بنی ہوئی ہیں۔ تب میں نے عبیداللہ الخولانی سے کہا کیا انہوں نے ہمیں تصاویر کے بارہ میں کچھ نہیں بتایا تھا؟ عبیداللہ نے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ سوائے کپڑے میں بُنی ہوئی تصویر۔ کہا تم نے ان سے نہیں سنا تھا؟ (راوی کہتے ہیں) میں نے کہا نہیں عبیداللہ نے کہا کیوں نہیں بلکہ انہوں نے اس کا ذکر کیا تھا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بُكَيْرَ بْنَ الأَشَجِّ حَدَّثَهُ أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ حَدَّثَهُ وَمَعَ بُسْرٍ عُبَيْدُ اللَّهِ الْخَوْلاَنِيُّ أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ " . قَالَ بُسْرٌ فَمَرِضَ زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ فَعُدْنَاهُ فَإِذَا نَحْنُ فِي بَيْتِهِ بِسِتْرٍ فِيهِ تَصَاوِيرُ فَقُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلاَنِيِّ أَلَمْ يُحَدِّثْنَا فِي التَّصَاوِيرِ قَالَ إِنَّهُ قَالَ إِلاَّ رَقْمًا فِي ثَوْبٍ أَلَمْ تَسْمَعْهُ قُلْتُ لاَ . قَالَ بَلَى قَدْ ذَكَرَ ذَلِكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 37: كتاب اللباس والزينة

آج 10 میں سے 10 باقی