صحیح مسلم 3919: كتاب اللباس والزينة

حضرت ابو طلحہ انصاریؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس گھر میں کتا یا مورتیاں ہوں اس میں فرشتے نہیں آتے۔ راوی کہتے ہیں تب میں حضرت عائشہؓ کے پاس گیا اور عرض کیا کہ یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جس گھر میں کتا یا مورتیاں ہوں وہاں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ کیا آپ نے رسول اللہﷺ کو یہ ذکر کرتے ہوئے سنا ہے؟ حضرت عائشہؓ نے فرمایا نہیں لیکن میں تمہیں وہ ضرور بتاؤں گی جو میں نے آپؐ کو کرتے دیکھا ہے۔ میں نے آپؐ کو اپنے غزوہ کے لئے نکلتے ہوئے دیکھا۔ تب میں نے ایک مخملی کپڑا لیا اور اس سے دروازہ کا پردہ بنالیا۔ جب آپؐ آگے بڑھے اور پردہ کو دیکھا تو میں نے آپؐ کے چہرے پر ناپسندیدگی کے آثار دیکھے۔ پھر آپؐ نے اسے کھینچا یہانتک کہ اسے پھاڑ دیا یا کاٹ دیا اور فرمایا کہ یقینا اللہ ہمیں اس بات کا حکم نہیں دیتا کہ ہم پتھروں اور مٹی کو کپڑے پہنائیں۔ آپؓ فرماتی ہیں کہ پھر ہم نے اس (کپڑے) کو کاٹ کر دو تکیے بنالئے۔ اور میں نے کھجور کی چھال ان کے اندر بھری۔ آپؐ نے میرے اس کام کو بُرا نہیں جانا۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ أَبِي الْحُبَابِ مَوْلَى بَنِي النَّجَّارِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ الأَنْصَارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلاَ تَمَاثِيلُ " .
قَالَ فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ فَقُلْتُ إِنَّ هَذَا يُخْبِرُنِي أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلاَ تَمَاثِيلُ " . فَهَلْ سَمِعْتِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَكَرَ ذَلِكَ فَقَالَتْ لاَ وَلَكِنْ سَأُحَدِّثُكُمْ مَا رَأَيْتُهُ فَعَلَ رَأَيْتُهُ خَرَجَ فِي غَزَاتِهِ فَأَخَذْتُ نَمَطًا فَسَتَرْتُهُ عَلَى الْبَابِ فَلَمَّا قَدِمَ فَرَأَى النَّمَطَ عَرَفْتُ الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِهِ فَجَذَبَهُ حَتَّى هَتَكَهُ أَوْ قَطَعَهُ وَقَالَ " إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَأْمُرْنَا أَنْ نَكْسُوَ الْحِجَارَةَ وَالطِّينَ " . قَالَتْ فَقَطَعْنَا مِنْهُ وِسَادَتَيْنِ وَحَشَوْتُهُمَا لِيفًا فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ عَلَىَّ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 37: كتاب اللباس والزينة

آج 10 میں سے 10 باقی