صحیح مسلم 3920: كتاب اللباس والزينة

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ ہمارا ایک پردہ تھا۔ جس پر پرندے کی تصویر تھی۔ جب بھی کوئی داخل ہونے والا داخل ہوتا تو وہ (پردہ) اس کے سامنے آجاتا۔ چنانچہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمایا اس (پردہ) کو تبدیل کر دو، کیونکہ جب بھی میں اندر آتا ہوں تو اس (پردہ) کو دیکھتا ہوں اور مجھے دنیا یاد آجاتی ہے۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں ہمارے ہاں ایک چادر تھی جس کے بارہ میں ہم کہتے تھے کہ اس کے نقوش ریشمی ہیں اس (چادر) کو ہم پہنا کرتے تھے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں اس کے پھاڑنے کا حکم نہیں فرمایا۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَزْرَةَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ لَنَا سِتْرٌ فِيهِ تِمْثَالُ طَائِرٍ وَكَانَ الدَّاخِلُ إِذَا دَخَلَ اسْتَقْبَلَهُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " حَوِّلِي هَذَا فَإِنِّي كُلَّمَا دَخَلْتُ فَرَأَيْتُهُ ذَكَرْتُ الدُّنْيَا " . قَالَتْ وَكَانَتْ لَنَا قَطِيفَةٌ كُنَّا نَقُولُ عَلَمُهَا حَرِيرٌ فَكُنَّا نَلْبَسُهَا .
حَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَعَبْدُ الأَعْلَى بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى وَزَادَ فِيهِ - يُرِيدُ عَبْدَ الأَعْلَى - فَلَمْ يَأْمُرْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِقَطْعِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 37: كتاب اللباس والزينة

آج 10 میں سے 10 باقی