صحیح مسلم 3932: كتاب اللباس والزينة
نضر بن انسؓ بن مالک سے روایت ہے کہ میں حضرت ابن عباسؓ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اور وہ فتویٰ دینے لگے لیکن وہ یہ نہیں کہا کرتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا۔ یہاں تک کہ ایک آدمی نے ان سے سوال کیا میں ایسا آدمی ہوں کہ یہ تصاویر بناتا ہوں۔ حضرت ابن عباسؓ نے اس سے کہا کہ قریب ہو جاؤ۔ چنانچہ وہ شخص قریب ہو گیا۔ اس پر حضرت ابن عباسؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے جس نے دنیا میں کوئی صورت بنائی تو قیامت کے روز وہ اس میں روح پھونکنے کا ذمہ وار ٹھہرایا جائے گا لیکن وہ اسے پھونک نہیں سکے گا۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَجَعَلَ يُفْتِي وَلاَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ إِنِّي رَجُلٌ أُصَوِّرُ هَذِهِ الصُّوَرَ . فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ ادْنُهْ . فَدَنَا الرَّجُلُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فِي الدُّنْيَا كُلِّفَ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ " . حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالاَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلاً أَتَى ابْنَ عَبَّاسٍ . فَذَكَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی