صحیح مسلم 3933: كتاب اللباس والزينة

ابو زرعہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں حضرت ابو ہریرہؓ کے ساتھ مروان کے گھر میں گیا اور انہوں نے وہاں تصاویر دیکھیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ عزّوجل نے فرمایا ہے کہ اس سے زیادہ کون ظالم ہو سکتا ہے کہ جو میرے تخلیق کرنے کی طرح تخلیق کرنے لگے! پس چاہیے کہ اب وہ کوئی ذرہ پیدا کریں کوئی دانہ پیدا کریں یا کوئی جو (کا دانہ) پیدا کریں۔ ایک اور روایت ابو زرعہ سے مروی ہے کہ میں اور حضرت ابو ہریرہؓ ایک ایسے گھر میں گئے جو مدینہ میں سعید یا مروان کے لئے بنایا جا رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے اس گھر میں ایک مصور کو تصویر بناتے دیکھا تو کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے پھر اسی طرح کی (روایت) بیان کی۔ لیکن اس روایت میں أَوْ لِیَخْلُقُوْا شَعِیْرَۃً کے الفاظ نہیں ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي دَارِ مَرْوَانَ فَرَأَى فِيهَا تَصَاوِيرَ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ خَلْقًا كَخَلْقِي فَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً أَوْ لِيَخْلُقُوا حَبَّةً أَوْ لِيَخْلُقُوا شَعِيرَةً " .
وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو هُرَيْرَةَ دَارًا تُبْنَى بِالْمَدِينَةِ لِسَعِيدٍ أَوْ لِمَرْوَانَ . قَالَ فَرَأَى مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ فِي الدَّارِ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَذْكُرْ " أَوْ لِيَخْلُقُوا شَعِيرَةً " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 37: كتاب اللباس والزينة

آج 10 میں سے 10 باقی