صحیح مسلم 3947: كتاب اللباس والزينة

حضرت ابو بکرؓ کی بیٹی حضرت اسماءؓ بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نبی ﷺ کے پاس آئی اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ ! میری بیٹی نئی نئی دُلہن بنی ہے اسے خسرہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اس کے بال جھڑ گئے ہیں۔ کیا میں اس کو بال پیوند کروا دوں؟ اس پر حضورؐ نے فرمایا کہ اللہ نے بال پیوند کرنے والی اور بال پیوند کروانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔ ایک اور روایت میں (تَمَرَّقَ شَعْرَھَا کی بجائے) تَمَرَّطَ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي ابْنَةً عُرَيِّسًا أَصَابَتْهَا حَصْبَةٌ فَتَمَرَّقَ شَعْرُهَا أَفَأَصِلُهُ فَقَالَ " لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ " . حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ح وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي وَعَبْدَةُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ أَخْبَرَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ غَيْرَ أَنَّحَدِيثِهِمَا فَتَمَرَّطَ شَعْرُهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 37: كتاب اللباس والزينة

آج 10 میں سے 10 باقی