صحیح مسلم 3952: كتاب اللباس والزينة

حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ اللہ نے گودنے والیوں اور گدوانے والیوں، بال اکھیڑنے والیوں اور بال اکھڑوانے کا حکم دینے والیوں، خوبصورتی کے لئے دانتوں میں فاصلہ ڈالنے والی اور اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنے والیوں پر لعنت کی ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ یہ بات بنی اسد کی ایک عورت جسے ام یعقوب کہا جاتا تھا پہنچی۔ وہ قرآن پڑھا کرتی تھی۔ وہ حضرت عبداللہؓ کے پاس آئی اور کہا کہ میرے پاس ایک حدیث آپ سے پہنچی ہے کہ آپ نے گودنے والیوں اور گدوانے والیوں، بال اکھیڑنے والیوں اور خوبصورتی کے لئے دانتوں میں فاصلہ کرنے والیوں، اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنے والیوں پر لعنت کی ہے۔ حضرت عبداللہؓ نے کہا میں اس پر لعنت کیوں نہ کروں جس پر رسول اللہﷺ نے لعنت فرمائی ہے اور یہ اللہ کی کتاب میں ہے۔ اس پر اس عورت نے کہا کہ میں نے جو کچھ مصحف (قرآن) میں ہے سب پڑھ لیا ہے لیکن میں نے تو اسے نہیں پایا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اگر تم اسے پڑھتیں تو ضرور اسے موجود پاتیں۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے جو تمہیں رسولؐ دے اسے لے لو اور جس سے وہ تمہیں روکے اس سے رُک جاؤ۔ اس پر اس عورت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں نے ابھی ان (باتوں) میں سے آپؓ کی بیوی پر کچھ دیکھی ہیں۔ انہوں نے کہا جاؤ اور دیکھو۔ راوی کہتے ہیں پھر وہ حضرت عبداللہؓ کی بیوی کے پاس گئی اور کچھ نہ دیکھا۔ پھر حضرت عبداللہؓ کے پاس آئی اور کہا کہ میں نے کچھ نہیں دیکھا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو ہم اس سے تعلقات قائم نہ کرتے۔ ایک اور روایت میں (اَلْمَستَوْشَمَات کی بجائے) اَلْمَوْشُوْمَاتِ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت اُمِّ یعقوب کے ذکر سے خالی ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لإِسْحَاقَ - أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ وَالنَّامِصَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ . قَالَ فَبَلَغَ ذَلِكَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي أَسَدٍ يُقَالُ لَهَا أُمُّ يَعْقُوبَ وَكَانَتْ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَأَتَتْهُ فَقَالَتْ مَا حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ لَعَنْتَ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَمَا لِيَ لاَ أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ لَقَدْ قَرَأْتُ مَا بَيْنَ لَوْحَىِ الْمُصْحَفِ فَمَا وَجَدْتُهُ . فَقَالَ لَئِنْ كُنْتِ قَرَأْتِيهِ لَقَدْ وَجَدْتِيهِ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا} فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ فَإِنِّي أَرَى شَيْئًا مِنْ هَذَا عَلَى امْرَأَتِكَ الآنَ . قَالَ اذْهَبِي فَانْظُرِي . قَالَ فَدَخَلَتْ عَلَى امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ فَلَمْ تَرَ شَيْئًا فَجَاءَتْ إِلَيْهِ فَقَالَتْ مَا رَأَيْتُ شَيْئًا . فَقَالَ أَمَا لَوْ كَانَ ذَلِكِ لَمْ نُجَامِعْهَا . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ابْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ - وَهُوَ ابْنُ مُهَلْهَلٍ - كِلاَهُمَا عَنْ مَنْصُورٍ فِي هَذَا الإِسْنَادِ . بِمَعْنَى حَدِيثِ جَرِيرٍ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ سُفْيَانَ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ . وَفِي حَدِيثِ مُفَضَّلٍ الْوَاشِمَاتِ وَالْمَوْشُومَاتِ . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . الْحَدِيثَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مُجَرَّدًا عَنْ سَائِرِ الْقِصَّةِ مِنْ ذِكْرِ أُمِّ يَعْقُوبَ . وَحَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ - يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ - حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 37: كتاب اللباس والزينة

مربوط حوالہ جات

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب

  • اَلْحق مباحثہ لدھیانہ: اردو

خلفاء کی کتب

  • فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب: اردو
  • اسلام کا اقتصادی نظام: اردو

قرآن کریم کی آیات

59:8

آج 10 میں سے 10 باقی