صحیح مسلم 3956: كتاب اللباس والزينة
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ امیرؓ معاویہ نے کہا تم نے ایک بُرا فیشن شروع کیا ہے اور نبیﷺ نے ’’جھوٹ‘‘ سے منع فرمایا ہے۔ راوی نے کہا کہ ایک شخص عصا تھامے ہوئے آیا۔ اس عصا کے سرے پر کپڑا تھا۔ امیر معاویہؓ نے کہا سنو یہ ہے ’’جھوٹ‘‘ قتادہ کہتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ جو عورتیں کپڑے کے ٹکڑوں کے ذریعہ اپنے بالوں کو بڑھا لیتی تھیں۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالاَ أَخْبَرَنَا مُعَاذٌ - وَهُوَ ابْنُ هِشَامٍ - حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ إِنَّكُمْ قَدْ أَحْدَثْتُمْ زِيَّ سَوْءٍ وَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الزُّورِ . قَالَ وَجَاءَ رَجُلٌ بِعَصًا عَلَى رَأْسِهَا خِرْقَةٌ قَالَ مُعَاوِيَةُ أَلاَ وَهَذَا الزُّورُ . قَالَ قَتَادَةُ يَعْنِي مَا يُكَثِّرُ بِهِ النِّسَاءُ أَشْعَارَهُنَّ مِنَ الْخِرَقِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی