صحیح مسلم 3962: كتاب الآداب

حضرت جابرؓ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ہم میں سے کسی شخص کے ہاں بچہ پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام محمد رکھا۔ اس پر اس کی قوم نے کہا کہ ہم تجھے رسول اللہﷺ کے نام پر نام نہ رکھنے دیں گے۔ وہ اپنی پیٹھ پر اپنے بچہ کو اٹھائے ہوئے چل پڑا اور نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میرے ہاں لڑکا ہوا۔ میں نے اس کا نام محمد رکھا۔ اس پر میری قوم نے مجھ سے کہا کہ ہم تجھے رسول اللہﷺ کے نام پر نام نہیں رکھنے دیں گے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا میرے نام پر نام رکھ لیا کرو لیکن میری کنیت پر کنیت مت رکھو کیونکہ قاسم تو میں ہوں جو تمہارے درمیان تقسیم کرتا ہوں۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا وَقَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ وُلِدَ لِرَجُلٍ مِنَّا غُلاَمٌ فَسَمَّاهُ مُحَمَّدًا فَقَالَ لَهُ قَوْمُهُ لاَ نَدَعُكَ تُسَمِّي بِاسْمِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَانْطَلَقَ بِابْنِهِ حَامِلَهُ عَلَى ظَهْرِهِ فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وُلِدَ لِي غُلاَمٌ فَسَمَّيْتُهُ مُحَمَّدًا فَقَالَ لِي قَوْمِي لاَ نَدَعُكَ تُسَمِّي بِاسْمِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " تَسَمَّوْا بِاسْمِي وَلاَ تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي فَإِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 38: كتاب الآداب

آج 10 میں سے 10 باقی