صحیح مسلم 3963: كتاب الآداب

حضرت جابرؓ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص کے ہاں لڑکا ہوا تو اس نے اس کا نام محمد رکھا۔ اس پر ہم نے کہا کہ ہم رسول اللہﷺ کے نام پر تیری کنیت نہیں رکھیں گے جب تک کہ تم آپؐ سے اجازت نہ لے لو۔ راوی کہتے ہیں چنانچہ وہ آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے ہاں لڑکا ہوا ہے۔ میں نے رسول اللہﷺ کے نام پر اس کا نام رکھا لیکن میری قوم نے انکار کر دیا کہ مجھے اس نام پر کنیت نہ دیں گے یہاں تک کہ تم نبیﷺ سے اجازت لے لو۔ اس پر آپؐ نے فرمایا کہ میرے نام پر نام رکھ لو مگر میری کنیت پر کنیت مت رکھو کیونکہ مجھے قاسم بنا کر بھیجا گیا ہے۔ میں تمہارے درمیان تقسیم کرتا ہوں۔ ایک روایت میں اس کا ذکر نہیں کہ مجھے قاسم بنا کر بھیجا گیا ہے کہ تمہارے درمیان تقسیم کروں۔

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ وُلِدَ لِرَجُلٍ مِنَّا غُلاَمٌ فَسَمَّاهُ مُحَمَّدًا فَقُلْنَا لاَ نَكْنِيكَ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى تَسْتَأْمِرَهُ . قَالَ فَأَتَاهُ فَقَالَ إِنَّهُ وُلِدَ لِي غُلاَمٌ فَسَمَّيْتُهُ بِرَسُولِ اللَّهِ وَإِنَّ قَوْمِي أَبَوْا أَنْ يَكْنُونِي بِهِ حَتَّى تَسْتَأْذِنَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " سَمُّوا بِاسْمِي وَلاَ تَكَنَّوْا بِكُنْيَتِي فَإِنَّمَا بُعِثْتُ قَاسِمًا أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ " . حَدَّثَنَا رِفَاعَةُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ - يَعْنِي الطَّحَّانَ - عَنْ حُصَيْنٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ " فَإِنَّمَا بُعِثْتُ قَاسِمًا أَقْسِمُ بَيْنَكُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 38: كتاب الآداب

آج 10 میں سے 10 باقی