صحیح مسلم 3968: كتاب الآداب
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ جب میں نجران آیا تو لوگوں نے مجھ سے سوال کئے۔ انہوں نے کہا کہ تم یَا أُخْتَ ہَارُونَ پڑھتے ہو جبکہ موسیٰؑ عیسٰیؑ سے اتنا اتنا پہلے تھے۔ پھر جب میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپؐ سے اس بارہ میں پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا وہ لوگ اپنے سے پہلے نبیوں اور نیک لوگوں کے نام پر نام رکھا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الْعَنَزِيُّ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ نُمَيْرٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ لَمَّا قَدِمْتُ نَجْرَانَ سَأَلُونِي فَقَالُوا إِنَّكُمْ تَقْرَءُونَ يَا أُخْتَ هَارُونَ وَمُوسَى قَبْلَ عِيسَى بِكَذَا وَكَذَا . فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ " إِنَّهُمْ كَانُوا يُسَمُّونَ بِأَنْبِيَائِهِمْ وَالصَّالِحِينَ قَبْلَهُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی