صحیح مسلم 4014: كتاب السلام
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ نبیﷺ کے پاس کچھ یہودی آئے اور انہوں نے کہا اے ابو القاسم السَّامُ عَلَیْکَ تجھ پر ہلاکت ہو۔ آپؐ نے فرمایا وَعَلَیْکُمْ اور تم پر بھی۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں میں نے کہا بلکہ تم پر ہلاکت ہو، تمہاری مذمت ہو۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اے عائشہؓ ! سخت کلامی سے پرہیز کرو۔ وہ کہنے لگیں کیا آپؐ نے ان کی بات نہیں سنی؟ آپؐ نے فرمایا جو انہوں نے کہا کیا میں نے اس کو جو انہوں نے کہا ان پر لوٹا نہیں دیا۔ میں نے کہا ہے وَعَلَیْکُمْ اور تم پر بھی۔ ایک اور روایت میں یہ مزید ہے کہ حضرت عائشہؓ ان کی بات سمجھ گئیں اور ان کو بُرا بھلا کہا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اے عائشہؓ ! رُک جاؤ۔ یقینا اللہ تعالیٰ سختی اور درشتی کو پسند نہیں کرتا اور اس روایت میں یہ مزید ہے تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی اور جب وہ تیرے پاس آتے ہیں تو اس طریق پر تجھ سے خیر سگالی کا اظہار کرتے ہیں جس طریق پر اللہ نے تجھ پر سلام نہیں بھیجا۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أُنَاسٌ مِنَ الْيَهُودِ فَقَالُوا السَّامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ . قَالَ " وَعَلَيْكُمْ " . قَالَتْ عَائِشَةُ قُلْتُ بَلْ عَلَيْكُمُ السَّامُ وَالذَّامُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا عَائِشَةُ لاَ تَكُونِي فَاحِشَةً " . فَقَالَتْ مَا سَمِعْتَ مَا قَالُوا فَقَالَ " أَوَلَيْسَ قَدْ رَدَدْتُ عَلَيْهِمُ الَّذِي قَالُوا قُلْتُ وَعَلَيْكُمْ " . حَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَفَطِنَتْ بِهِمْ عَائِشَةُ فَسَبَّتْهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَهْ يَا عَائِشَةُ فَإِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ الْفُحْشَ وَالتَّفَحُّشَ " . وَزَادَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { وَإِذَا جَاءُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللَّهُ} إِلَى آخِرِ الآيَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 39: كتاب السلام
مربوط حوالہ جات
قرآن کریم کی آیات
58:9