صحیح مسلم 4015: كتاب السلام

حضرت جابرؓ بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ یہودیوں میں سے کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کو سلام کیا اور کہا اے ابو القاسم! السَّامُ عَلَیْکَ (تجھ پر ہلاکت ہو) آپؐ نے فرمایا وَعَلَیْکُمْ اور تم پر بھی۔ حضرت عائشہؓ نے عرض کیا _انہیں غصہ آگیا تھا_ کیا آپؐ نے ان کی بات نہیں سنی؟ آپؐ نے فرمایا کیوں نہیں، سنی ہے اور انہیں جواب دے دیا ہے۔ ہماری دعا ان کے خلاف سنی جاتی ہے اور ان کی ہمارے خلاف نہیں سنی جاتی۔

حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ قَالاَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ سَلَّمَ نَاسٌ مِنْ يَهُودَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا السَّامُ عَلَيْكَ يَا أَبَا الْقَاسِمِ . فَقَالَ " وَعَلَيْكُمْ " . فَقَالَتْ عَائِشَةُ وَغَضِبَتْ أَلَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا قَالَ " بَلَى قَدْ سَمِعْتُ فَرَدَدْتُ عَلَيْهِمْ وَإِنَّا نُجَابُ عَلَيْهِمْ وَلاَ يُجَابُونَ عَلَيْنَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 39: كتاب السلام

آج 10 میں سے 10 باقی