صحیح مسلم 4020: كتاب السلام

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ حضرت سودہؓ پردہ کا حکم ہونے کے بعد حاجتِ ضروریہ کے لئے باہر نکلیں۔ وہ جسیم خاتون تھیں جو دوسری عورتوں سے قامت کی وجہ سے نمایاں تھیں۔ جو انہیں جانتا تھا وہ اس سے مخفی نہ رہ سکتی تھیں۔ حضرت عمرؓ نے انہیں دیکھا اور کہا اللہ کی قسم اے سودہؓ! آپؓ ہم سے چھپ نہیں سکتیں۔ دیکھیں آپؓ کیسے باہر جاتی ہیں۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں وہ واپس لوٹ گئیں اور رسول اللہﷺ میرے گھر میں تھے اور آپؐ رات کا کھانا تناول فرما رہے تھے اور آپؐ کے دست مبارک میں گوشت والی ہڈی تھی۔ وہ اندر داخل ہوئیں اور کہنے لگیں یا رسولؐ اللہ! میں گھر سے نکلی تو عمرؓ نے مجھے یہ یہ کہا۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں آپؐ پر وحی نازل ہوئی پھر آپؐ سے وہ حالت جاتی رہی اور ہڈی آپؐ کے ہاتھ میں تھی آپؐ نے اُسے رکھا نہیں تھا۔ آپؐ نے فرمایا تمہیں اجازت دی گئی ہے کہ تم اپنی ضرورت کے لئے گھر سے باہر نکل سکتی ہو۔ ایک اور روایت میں (تَفْرَعُ النِّسَاءَ کی بجائے) یَفْرَعُ النِّسَاءَ کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں کَانَتِ امْرَأَۃً یَفْرَعُ النَّاسَ جِسْمُہَا کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجَتْ سَوْدَةُ بَعْدَ مَا ضُرِبَ عَلَيْهَا الْحِجَابُ لِتَقْضِيَ حَاجَتَهَا وَكَانَتِ امْرَأَةً جَسِيمَةً تَفْرَعُ النِّسَاءَ جِسْمًا لاَ تَخْفَى عَلَى مَنْ يَعْرِفُهَا فَرَآهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ يَا سَوْدَةُ وَاللَّهِ مَا تَخْفَيْنَ عَلَيْنَا فَانْظُرِي كَيْفَ تَخْرُجِينَ . قَالَتْ فَانْكَفَأَتْ رَاجِعَةً وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَيْتِي وَإِنَّهُ لَيَتَعَشَّى وَفِي يَدِهِ عَرْقٌ فَدَخَلَتْ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي خَرَجْتُ فَقَالَ لِي عُمَرُ كَذَا وَكَذَا . قَالَتْ فَأُوحِيَ إِلَيْهِ ثُمَّ رُفِعَ عَنْهُ وَإِنَّ الْعَرْقَ فِي يَدِهِ مَا وَضَعَهُ فَقَالَ " إِنَّهُ قَدْ أُذِنَ لَكُنَّ أَنْ تَخْرُجْنَ لِحَاجَتِكُنَّ " . وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ يَفْرَعُ النِّسَاءَ جِسْمُهَا . زَادَ أَبُو بَكْرٍ فِي حَدِيثِهِ فَقَالَ هِشَامٌ يَعْنِي الْبَرَازَ . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ وَكَانَتِ امْرَأَةً يَفْرَعُ النَّاسَ جِسْمُهَا . قَالَ وَإِنَّهُ لَيَتَعَشَّى .
وَحَدَّثَنِيهِ سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 39: كتاب السلام

آج 10 میں سے 10 باقی