صحیح مسلم 4045: كتاب السلام

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں بنی زریق کے یہود میں سے ایک یہودی نے جس کا نام لبید بن اعصم تھا رسول اللہﷺ پر جادو کرنے کی کوشش کی۔ وہ فرماتی ہیں ہوا یوں کہ رسول اللہﷺ کو گمان ہوتا کہ آپؐ فلاں کام کریں گے مگر وہ نہ کرتے۔ ایک دن یا ایک رات رسول اللہﷺ نے دعا کی پھر دعا کی پھر دعا کی پھر آپؐ نے فرمایا اے عائشہؓ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتا دیا ہے جو میں نے اس سے پوچھا۔ میرے پاس دو شخص آئے۔ ان دونوں میں سے ایک میرے سر کے پاس بیٹھ گیا اور دوسرا میرے پاؤں کے پاس۔ اس نے جو میرے سر کے پاس بیٹھا تھا اس سے جو میرے پاؤں کے پاس بیٹھا تھا یا اس نے جو میرے پاؤں کے پاس بیٹھا تھا اس سے جو میرے سر کے پاس بیٹھا تھا پوچھا ان کو کیا تکلیف ہے؟ اس نے کہا آپؐ بیمار ہیں۔ اس نے کہا کس نے یہ کاروائی کی ہے؟ اس نے کہا لبید بن اعصم نے۔ اس نے کہا کس چیز میں جادو کیا ہے؟ اس نے کہا کنگھی اور کنگھی کرنے کی وجہ سے گرنے والے بالوں میں اور نَر کھجور کے خوشہ کے غلاف میں۔ اس نے کہا وہ کہاں ہے؟ اس نے کہا بنی اروان کے کنویں میں۔ وہ (حضرت عائشہؓ) فرماتی ہیں رسول اللہﷺ اپنے چند صحابہؓ کے ساتھ اس (کنویں) کے پاس گئے۔ پھر فرمایا اے عائشہؓ! بخدا! اس کا پانی مہندی رنگا تھا اور اس کے کھجور کے درخت ایسے تھے گویا سانپ کے سر ہوں۔ وہ (حضرت عائشہؓ) فرماتی ہیں میں نے کہا یا رسولؐ اللہ!ﷺ آپؐ نے اسے جلا کیوں نہ دیا؟ آپؐ نے فرمایا نہیں۔ مجھے تو اللہ نے شفاء دے دی اور میں نے ناپسند کیا کہ لوگوں میں شر بھڑکاؤں۔ اس لئے میں نے حکم دیا تو اسے زمین میں دبا دیا گیا۔ ایک اور روایت میں (سَحَرَ کی بجائے) سُحِرَ کے الفاظ ہیں اور اس روایت میں یہ بھی ہے رسول اللہﷺ اس کنویں کی طرف گئے اور اس میں دیکھا اور اس پر کھجور کا درخت تھا۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ اسے نکال پھینکیں مگر اس روایت میں أَفَلَا أَحْرَقْتَہُ اور فَأَمَرْتُ بِہَا فَدُفِنَتْ کے الفاظ نہیں ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَحَرَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَهُودِيٌّ مِنْ يَهُودِ بَنِي زُرَيْقٍ يُقَالُ لَهُ لَبِيدُ بْنُ الأَعْصَمِ - قَالَتْ - حَتَّى كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهُ يَفْعَلُ الشَّىْءَ وَمَا يَفْعَلُهُ حَتَّى إِذَا كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ أَوْ ذَاتَ لَيْلَةٍ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ دَعَا ثُمَّ دَعَا ثُمَّ قَالَ " يَا عَائِشَةُ أَشَعَرْتِ أَنَّ اللَّهَ أَفْتَانِي فِيمَا اسْتَفْتَيْتُهُ فِيهِ جَاءَنِي رَجُلاَنِ فَقَعَدَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رَأْسِي وَالآخَرُ عِنْدَ رِجْلَىَّ . فَقَالَ الَّذِي عِنْدَ رَأْسِي لِلَّذِي عِنْدَ رِجْلَىَّ أَوِ الَّذِي عِنْدَ رِجْلَىَّ لِلَّذِي عِنْدَ رَأْسِي مَا وَجَعُ الرَّجُلِ قَالَ مَطْبُوبٌ . قَالَ مَنْ طَبَّهُ قَالَ لَبِيدُ بْنُ الأَعْصَمِ . قَالَ فِي أَىِّ شَىْءٍ قَالَ فِي مُشْطٍ وَمُشَاطَةٍ . قَالَ وَجُبِّ طَلْعَةِ ذَكَرٍ . قَالَ فَأَيْنَ هُوَ قَالَ فِي بِئْرِ ذِي أَرْوَانَ " . قَالَتْ فَأَتَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ ثُمَّ قَالَ " يَا عَائِشَةُ وَاللَّهِ لَكَأَنَّ مَاءَهَا نُقَاعَةُ الْحِنَّاءِ وَلَكَأَنَّ نَخْلَهَا رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ " . قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلاَ أَحْرَقْتَهُ قَالَ " لاَ أَمَّا أَنَا فَقَدْ عَافَانِي اللَّهُ وَكَرِهْتُ أَنْ أُثِيرَ عَلَى النَّاسِ شَرًّا فَأَمَرْتُ بِهَا فَدُفِنَتْ " . حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سُحِرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَسَاقَ أَبُو كُرَيْبٍ الْحَدِيثَ بِقِصَّتِهِ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ وَقَالَ فِيهِ فَذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْبِئْرِ فَنَظَرَ إِلَيْهَا وَعَلَيْهَا نَخْلٌ . وَقَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَخْرِجْهُ . وَلَمْ يَقُلْ أَفَلاَ أَحْرَقْتَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ " فَأَمَرْتُ بِهَا فَدُفِنَتْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 39: كتاب السلام

مربوط حوالہ جات

خلفاء کی کتب

  • تفسیر کبیر (جلد ۱۵): اردو
آج 10 میں سے 10 باقی