صحیح مسلم 4046: كتاب السلام

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت رسول اللہﷺ کے پاس زہر ملا بکری کا گوشت لائی۔ آپؐ نے اس میں سے کچھ کھا لیا۔ پھر عورت کو آپؐ کے پاس لایا گیا۔ آپؐ نے اس عورت سے اس کے بارہ میں پوچھا۔ اس (عورت) نے کہا میرا ارادہ آپؐ کو قتل کرنے کا تھا۔ آپؐ نے فرمایا یہ ہو نہیں سکتا تھا کہ اللہ تمہیں اس کی طاقت دے یا فرمایا مجھ پر۔ راوی کہتے ہیں لوگوں نے کہا کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟ آپؐ نے فرمایا نہیں۔ راوی کہتے ہیں میں اس کا اثر رسول اللہﷺ کے گلے میں محسوس کرتا تھا۔ ایک اور روایت میں (أَنَّ امْرَأَۃً یَہُودِیَّۃً أَتَتْ رَسُولَ اللَّہِﷺ بِشَاۃٍ مَسْمُومَۃٍ کی بجائے) أَنَّ یَہُودِیَّۃً جَعَلَتْ سَمًّا فِی لَحْمٍ ثُمَّ أَتَتْ بِہِ رَسُولَ اللَّہِﷺ کے الفاظ ہیں کہ ایک یہودیہ نے گوشت میں زہر ڈال دیا پھر رسول اللہﷺ کے پاس لائی۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ امْرَأَةً يَهُودِيَّةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا فَجِيءَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ فَقَالَتْ أَرَدْتُ لأَقْتُلَكَ . قَالَ " مَا كَانَ اللَّهُ لِيُسَلِّطَكِ عَلَى ذَاكِ " . قَالَ أَوْ قَالَ " عَلَىَّ " . قَالَ قَالُوا أَلاَ نَقْتُلُهَا قَالَ " لاَ " . قَالَ فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ - سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ زَيْدٍ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ أَنَّ يَهُودِيَّةً جَعَلَتْ سَمًّا فِي لَحْمٍ ثُمَّ أَتَتْ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِنَحْوِ حَدِيثِ خَالِدٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 39: كتاب السلام

آج 10 میں سے 10 باقی