صحیح مسلم 4047: كتاب السلام

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جب ہم میں سے کوئی شخص بیمار ہوتا تو رسول اللہﷺ اس پر اپنا دایاں ہاتھ پھیرتے اور دعا کرتے۔ اے لوگوں کے رب! بیماری کو دور فرما اور شفاء بخش کہ تو ہی شفاء دینے والا ہے۔ تیری شفاء کے علاوہ کوئی شفاء نہیں ہے۔ ایسی شفا ء جو کوئی بیماری نہ چھوڑے۔ جب رسول اللہﷺ بیمار ہوئے اور بیماری شدت اختیار کر گئی۔ میں نے آپؐ کا ہاتھ پکڑا تاکہ میں آپؐ کو ویسے ہی دم کروں جیسے آپؐ کیا کرتے تھے۔ آپؐ نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ سے چھڑایا اور پھر دعا کی۔ اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھے رفیق اعلیٰ کی مصاحبت عطا کر۔ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں میں نے آپؐ کو دیکھنے لگی تو دیکھا کہ آپؐ وفات پا چکے تھے۔ ایک اور روایت میں (مَسَحَہُ بِیَمِینِہِ کی بجائے) مَسَحَہُ بِیَدِہِ کے الفاظ ہیں کہ آپؐ اس پر اپنا ہاتھ پھیرتے تھے۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ زُهَيْرٌ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا اشْتَكَى مِنَّا إِنْسَانٌ مَسَحَهُ بِيَمِينِهِ ثُمَّ قَالَ " أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لاَ شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا " . فَلَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَثَقُلَ أَخَذْتُ بِيَدِهِ لأَصْنَعَ بِهِ نَحْوَ مَا كَانَ يَصْنَعُ فَانْتَزَعَ يَدَهُ مِنْ يَدِي ثُمَّ قَالَ " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَاجْعَلْنِي مَعَ الرَّفِيقِ الأَعْلَى " . قَالَتْ فَذَهَبْتُ أَنْظُرُ فَإِذَا هُوَ قَدْ قَضَى .حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ كِلاَهُمَا عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ خَلاَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ الْقَطَّانُ - عَنْ سُفْيَانَ كُلُّ هَؤُلاَءِ عَنِ الأَعْمَشِ بِإِسْنَادِ جَرِيرٍ . فِي حَدِيثِ هُشَيْمٍ وَشُعْبَةَ مَسَحَهُ بِيَدِهِ . قَالَ وَفِي حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ مَسَحَهُ بِيَمِينِهِ . وَقَالَ فِي عَقِبِ حَدِيثِ يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الأَعْمَشِ قَالَ فَحَدَّثْتُ بِهِ مَنْصُورًا فَحَدَّثَنِي عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ بِنَحْوِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 39: كتاب السلام

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • Friday Sermon, 2 June 2000: Prayers of the Holy Prophet (sa) to Recover From Illnesses: اردو
  • آنحضرتﷺ کا خلق عظیم عیادت ویتمارداری: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی