صحیح مسلم 4051: كتاب السلام
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں جب رسول اللہﷺ کے گھر والوں میں سے کوئی بیمار ہوتا تو آپؐ اس پر مُعَوِّذات پڑھ کر پھونک مارتے۔ جب آپؐ بیمار ہوئے اس بیماری سے جس میں آپؐ کی وفات ہوئی۔ میں آپؐ پر پھونکتی تھی اور آپؐ پر آپؐ کا ہی ہاتھ پھیرتی تھی کیونکہ وہ میرے ہاتھ کی نسبت زیادہ برکت والا تھا۔ ایک اور روایت میں (بِالْمُعَوِّذَاتِ کی بجائے) بِمُعَوِّذَاتٍ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا مَرِضَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِهِ نَفَثَ عَلَيْهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ فَلَمَّا مَرِضَ مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ جَعَلْتُ أَنْفُثُ عَلَيْهِ وَأَمْسَحُهُ بِيَدِ نَفْسِهِ لأَنَّهَا كَانَتْ أَعْظَمَ بَرَكَةً مِنْ يَدِي . وَفِي رِوَايَةِ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ بِمُعَوِّذَاتٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی