صحیح مسلم 4088: كتاب السلام

حضرت ام قیسؓ بنت محصن جو حضرت عکاشہؓ کی بہن تھیں۔ وہ کہتی ہیں میں اپنے بیٹے کو جو ابھی کھانا نہیں کھاتا تھا لے کر رسول اللہﷺ کے پاس آئی۔ اس نے آپؐ پر پیشاب کردیا۔ آپؐ نے پانی منگوایا اور اُسے چھڑکا۔ وہ کہتی ہیں کہ میں آپؐ کے پاس اپنے بچے کو لے کر گئی۔ میں نے اس کے منہ میں انگلی ڈال کر تالو کے ورم کی وجہ سے اُسے دبایا۔ آپؐ نے فرمایا اپنے بچوں کا تالو اس ورم کی وجہ سے کیوں دباتی ہو؟ تم عود ہندی کا استعمال کرو کیونکہ اس میں سات بیماریوں کا علاج ہے۔ ان میں سے ایک ذات الجنب بھی ہے۔ یہ عذرۃ (ورم) میں ناک میں ڈالی جاتی ہے اور ذات الجنب میں منہ میں ڈالی جاتی ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ أُخْتِ عُكَّاشَةَ بْنِ مِحْصَنٍ قَالَتْ دَخَلْتُ بِابْنٍ لِي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ فَبَالَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَرَشَّهُ .
قَالَتْ وَدَخَلْتُ عَلَيْهِ بِابْنٍ لِي قَدْ أَعْلَقْتُ عَلَيْهِ مِنَ الْعُذْرَةِ فَقَالَ " عَلاَمَهْ تَدْغَرْنَ أَوْلاَدَكُنَّ بِهَذَا الْعِلاَقِ عَلَيْكُنَّ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ مِنْهَا ذَاتُ الْجَنْبِ يُسْعَطُ مِنَ الْعُذْرَةِ وَيُلَدُّ مِنْ ذَاتِ الْجَنْبِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 39: كتاب السلام

آج 10 میں سے 10 باقی