صحیح مسلم 4089: كتاب السلام

عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ حضرت ام قیسؓ بنت محصن جو اُن اولین مہاجر عورتوں میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہﷺ کی بیعت کی اور وہ حضرت عکاشہؓ بن محصن کی بہن تھیں۔ جن کا تعلق بنو اسد بن خزیمہ سے تھا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ رسول اللہﷺ کے پاس اپنے بچے کو لے کر آئیں جو کھانا کھانے کی عمر کو نہیں پہنچا تھا اور اس نے اس کے منہ میں انگلی ڈال کر تالو کے ورم کی وجہ سے دبایا تھا_ یونس کہتے ہیں أَعْلَقَتْ کا مطلب ہے غَمَزَتْ یعنی دبایا اور ان کو ڈر تھا کہ اسے تالو کا ورم نہ ہو_ وہ کہتی ہیں اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا تم اپنے بچوں کا گلا اس ورم کی وجہ سے کیوں دباتی ہو۔ تم عود ہندی استعمال کرو_ آپؐ کی مراد اس سے قسط تھی_ کیونکہ اس میں سات بیماریوں کا علاج ہے۔ ان میں سے ایک ذات الجنب بھی ہے۔ عبیداللہ کہتے ہیں اور انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کے اس بیٹے نے رسول اللہﷺ کی گود میں پیشاب کردیا تو رسول اللہﷺ نے پانی منگوایا اور اس کے پیشاب پر ڈالا مگر اسے (مَل مَل کر) دھویا نہیں۔

وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ أُمَّ قَيْسٍ بِنْتَ مِحْصَنٍ - وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ الأُوَلِ اللاَّتِي بَايَعْنَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهِيَ أُخْتُ عُكَّاشَةَ بْنِ مِحْصَنٍ أَحَدِ بَنِي أَسَدِ بْنِ خُزَيْمَةَ - قَالَ أَخْبَرَتْنِي أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِابْنٍ لَهَا لَمْ يَبْلُغْ أَنْ يَأْكُلَ الطَّعَامَ وَقَدْ أَعْلَقَتْ عَلَيْهِ مِنَ الْعُذْرَةِ - قَالَ يُونُسُ أَعْلَقَتْ غَمَزَتْ فَهِيَ تَخَافُ أَنْ يَكُونَ بِهِ عُذْرَةٌ - قَالَتْ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " عَلاَمَهْ تَدْغَرْنَ أَوْلاَدَكُنَّ بِهَذَا الإِعْلاَقِ عَلَيْكُمْ بِهَذَا الْعُودِ الْهِنْدِيِّ - يَعْنِي بِهِ الْكُسْتَ - فَإِنَّ فِيهِ سَبْعَةَ أَشْفِيَةٍ مِنْهَا ذَاتُ الْجَنْبِ " .
قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ وَأَخْبَرَتْنِي أَنَّ ابْنَهَا ذَاكَ بَالَ فِي حَجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمَاءٍ فَنَضَحَهُ عَلَى بَوْلِهِ وَلَمْ يَغْسِلْهُ غَسْلاً .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 39: كتاب السلام

آج 10 میں سے 10 باقی