صحیح مسلم 4092: كتاب السلام
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ کے متعلق روایت ہے کہ جب ان کے خاندان میں کوئی فوت ہوتا تو عورتیں اس موقعہ پر اکٹھی ہوتیں پھر چلی جاتیں سوائے ان کے گھر والوں اور خاص لوگوں کے تو آپؓ ایک ہانڈی میں تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیتیں۔ وہ پکایا جاتا پھر ثرید تیار کیا جاتا اور تلبینہ اس پر انڈیلا جاتا۔ آپؓ فرماتیں اس میں سے کھاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے کہ تلبینہ بیمار کے دل کو فرحت بخشتا ہے اور غم کو کچھ کم کر دیتا ہے۔
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا مَاتَ الْمَيِّتُ مِنْ أَهْلِهَا فَاجْتَمَعَ لِذَلِكَ النِّسَاءُ ثُمَّ تَفَرَّقْنَ إِلاَّ أَهْلَهَا وَخَاصَّتَهَا - أَمَرَتْ بِبُرْمَةٍ مِنْ تَلْبِينَةٍ فَطُبِخَتْ ثُمَّ صُنِعَ ثَرِيدٌ فَصُبَّتِ التَّلْبِينَةُ عَلَيْهَا ثُمَّ قَالَتْ كُلْنَ مِنْهَا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " التَّلْبِينَةُ مَجَمَّةٌ لِفُؤَادِ الْمَرِيضِ تُذْهِبُ بَعْضَ الْحُزْنِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی