صحیح مسلم 4093: كتاب السلام
حضرت ابو سعیدؓ خدری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میرے بھائی کو اسہال کی تکلیف ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اسے شہد پلاؤ۔ اس نے اسے پلایا۔ پھر آپؐ کے پاس آیا اور کہا میں نے اسے شہد پلایا ہے مگر اس سے اس کے اسہال اور زیادہ ہو گئے ہیں۔ آپؐ نے اسے (وہی بات) تین مرتبہ کہی۔ پھر وہ چوتھی مرتبہ آیا تو فرمایا اسے شہد پلاؤ۔ اس نے عرض کیا میں نے اسے پلایا ہے لیکن اس نے اس کے اسہال اور بڑھا دیئے ہیں۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ نے سچ فرمایا ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے۔ اس نے اسے (اور) شہد پلایا تو وہ تندرست ہو گیا۔ حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا میرے بھائی کا پیٹ خراب ہو گیا ہے تو آپؐ نے اسے فرمایا اسے شہد پلاؤ۔ ایک اور روایت میں (جَائَ کی بجائے) أَتَی کے الفاظ اور (اسْتَطْلَقَ کی بجائے) عَرِبَ یعنی خراب ہو گیا اور (فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِﷺ کی بجائے) فَقَالَ لَہُ اسْقِہِ عَسَلًا کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ أَخِي اسْتَطْلَقَ بَطْنُهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اسْقِهِ عَسَلاً " . فَسَقَاهُ ثُمَّ جَاءَهُ فَقَالَ إِنِّي سَقَيْتُهُ عَسَلاً فَلَمْ يَزِدْهُ إِلاَّ اسْتِطْلاَقًا . فَقَالَ لَهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ جَاءَ الرَّابِعَةَ فَقَالَ " اسْقِهِ عَسَلاً " . فَقَالَ لَقَدْ سَقَيْتُهُ فَلَمْ يَزِدْهُ إِلاَّ اسْتِطْلاَقًا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " صَدَقَ اللَّهُ وَكَذَبَ بَطْنُ أَخِيكَ " . فَسَقَاهُ فَبَرَأَ . وَحَدَّثَنِيهِ عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ - يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ - عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلاً أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنَّ أَخِي عَرِبَ بَطْنُهُ . فَقَالَ لَهُ " اسْقِهِ عَسَلاً " . بِمَعْنَى حَدِيثِ شُعْبَةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 39: كتاب السلام