صحیح مسلم 4094: كتاب السلام
عامر بن سعد بن ابی وقاص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت اسامہ بن زیدؓ سے پوچھا کہ آپؓ نے طاعون کے بارہ میں رسول اللہﷺ سے کیا سنا ہے؟ حضرت اسامہؓ نے کہا رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے طاعون رِجْز یا فرمایا عذاب ہے جو بنی اسرائیل یا فرمایا تم سے پہلے لوگوں پر بھیجا گیا تھا۔ جب تم اس کے متعلق سنو کہ وہ کسی علاقہ میں ہے تو وہاں نہ جاؤ اور جب وہ اس جگہ پھوٹ پڑے جہاں تم رہ رہے ہو تو اس سے بھاگنے کے لئے (وہاں سے) نہ نکلو۔ ایک اور روایت میں (فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْہُ کی بجائے) لَا یُخْرِجُکُمْ إِلَّا فِرَارٌ مِنْہُ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَأَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَسْأَلُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ مَاذَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الطَّاعُونِ فَقَالَ أُسَامَةُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الطَّاعُونُ رِجْزٌ أَوْ عَذَابٌ أُرْسِلَ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَوْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلاَ تَقْدَمُوا عَلَيْهِ وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلاَ تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ " . وَقَالَ أَبُو النَّضْرِ " لاَ يُخْرِجُكُمْ إِلاَّ فِرَارٌ مِنْهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی