صحیح مسلم 4097: كتاب السلام
عامر بن سعد روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت سعدؓ بن ابی وقاص سے طاعون کے بارہ میں پوچھا تو حضرت اسامہؓ بن زیدؓ نے کہا میں تمہیں اس کے بارہ میں بتاتا ہوں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا وہ عذاب ہے یا فرمایا رِجْز ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے ایک گروہ پر یا فرمایا تم سے پہلے لوگوں پر بھیجا تھا۔ پس جب تم اس کے متعلق سنو کہ یہ کسی جگہ ہے تو اس جگہ داخل نہ ہو جہاں وہ ہے اور جب وہ اس جگہ داخل ہو جہاں تم ہو تو اس جگہ سے بھاگنے کے لئے نہ نکلو۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّ عَامِرَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ الطَّاعُونِ فَقَالَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَا أُخْبِرُكَ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هُوَ عَذَابٌ أَوْ رِجْزٌ أَرْسَلَهُ اللَّهُ عَلَى طَائِفَةٍ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَوْ نَاسٍ كَانُوا قَبْلَكُمْ فَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلاَ تَدْخُلُوهَا عَلَيْهِ وَإِذَا دَخَلَهَا عَلَيْكُمْ فَلاَ تَخْرُجُوا مِنْهَا فِرَارًا " . وَحَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ كِلاَهُمَا عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ بِإِسْنَادِ ابْنِ جُرَيْجٍ نَحْوَ حَدِيثِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی