صحیح مسلم 4122: كتاب السلام
حضرت عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں مجھے رسول اللہﷺ کے انصار صحابہؓ میں سے ایک شخص نے بتایا کہ ایک رات وہ (صحابہؓ) رسول اللہﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تو ایک ستارہ ٹوٹا اور بہت ہی روشن ہو گیا تو رسول اللہﷺ نے انہیں کہا جب کوئی ستارہ اس طرح ٹوٹتا تو تم جاہلیت میں کیا کہتے تھے؟ انہوں نے کہا اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ ہم کہتے تھے آج رات کوئی عظیم آدمی پیدا ہوا ہے اور کوئی بڑا آدمی فوت ہوا ہے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ کسی شخص کی موت یا اس کی پیدائش پر نہیں ٹوٹتا لیکن ہمارا ربّ اُس کا نام برکت والا اور بلند ہے جب کسی معاملہ کا فیصلہ فرماتا ہے تو اس کا عرش اٹھانے والے اس کی تسبیح کرتے ہیں۔ پھر ان سے قریبی آسمان والے تسبیح کرتے ہیں یہانتک کہ یہ تسبیح اس ورلے آسمان تک پہنچتی ہے۔ پھر وہ جو عرش اٹھانے والوں کے قریب ہیں عرش اٹھانے والوں سے پوچھتے ہیں تمہارے رب نے کیا فرمایا ہے؟ وہ انہیں بتاتے ہیں جو اس نے فرمایا ہوتا ہے۔ آپؐ نے فرمایا پھر آسمان والے ایک دوسرے کو بتاتے ہیں یہانتک کہ وہ بات اس ورلے آسمان تک پہنچتی ہے تو جِنّ اس بات کو اچک لیتے ہیں اور اپنے ساتھیوں تک پہنچاتے ہیں اور یہ ان پر چلایا جاتا ہے اور جو بات تو وہ اسی طرح بیان کرتے ہیں وہ تو صحیح ہوتی ہے لیکن وہ اس میں (جھوٹ) ملا دیتے ہیں اور اس میں اضافہ کر دیتے ہیں۔ ایک اور روایت میں (وَلَکِنَّہُمْ کی بجائے) وَلَکِنْ کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں (یَقْرِفُونَ کی بجائے) یَرْقَوْنَ (یعنی اضافہ کرتے ہیں) کے الفاظ ہیں اور اس روایت میں یہ مزید ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے حَتَّی إِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوبِہِمْ قَالُوا مَاذَا قَالَ رَبُّکُمْ قَالُوا الْحَقَّ۔
حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ حَسَنٌ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ وَقَالَ عَبْدٌ حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ قَالَ أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الأَنْصَارِ أَنَّهُمْ بَيْنَمَا هُمْ جُلُوسٌ لَيْلَةً مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رُمِيَ بِنَجْمٍ فَاسْتَنَارَ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَاذَا كُنْتُمْ تَقُولُونَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا رُمِيَ بِمِثْلِ هَذَا " . قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ كُنَّا نَقُولُ وُلِدَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ عَظِيمٌ وَمَاتَ رَجُلٌ عَظِيمٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَإِنَّهَا لاَ يُرْمَى بِهَا لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَيَاتِهِ وَلَكِنْ رَبُّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى اسْمُهُ إِذَا قَضَى أَمْرًا سَبَّحَ حَمَلَةُ الْعَرْشِ ثُمَّ سَبَّحَ أَهْلُ السَّمَاءِ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ حَتَّى يَبْلُغَ التَّسْبِيحُ أَهْلَ هَذِهِ السَّمَاءِ الدُّنْيَا ثُمَّ قَالَ الَّذِينَ يَلُونَ حَمَلَةَ الْعَرْشِ لِحَمَلَةِ الْعَرْشِ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ فَيُخْبِرُونَهُمْ مَاذَا قَالَ - قَالَ - فَيَسْتَخْبِرُ بَعْضُ أَهْلِ السَّمَوَاتِ بَعْضًا حَتَّى يَبْلُغَ الْخَبَرُ هَذِهِ السَّمَاءَ الدُّنْيَا فَتَخْطَفُ الْجِنُّ السَّمْعَ فَيَقْذِفُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ وَيُرْمَوْنَ بِهِ فَمَا جَاءُوا بِهِ عَلَى وَجْهِهِ فَهُوَ حَقٌّ وَلَكِنَّهُمْ يَقْرِفُونَ فِيهِ وَيَزِيدُونَ " . وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ قَالاَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ ح وَحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ - يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ - كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ يُونُسَ قَالَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَخْبَرَنِي رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ مِنَ الأَنْصَارِ وَفِي حَدِيثِ الأَوْزَاعِيِّ " وَلَكِنْ يَقْرِفُونَ فِيهِ وَيَزِيدُونَ " . وَفِي حَدِيثِ يُونُسَ " وَلَكِنَّهُمْ يَرْقَوْنَ فِيهِ وَيَزِيدُونَ " . وَزَادَ فِي حَدِيثِ يُونُسَ وَقَالَ اللَّهُ " حَتَّى إِذَا فُزِّعَ عَنْ قُلُوبِهِمْ قَالُوا مَاذَا قَالَ رَبُّكُمْ قَالُوا الْحَقَّ " . وَفِي حَدِيثِ مَعْقِلٍ كَمَا قَالَ الأَوْزَاعِيُّ " وَلَكِنَّهُمْ يَقْرِفُونَ فِيهِ وَيَزِيدُونَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 39: كتاب السلام