صحیح مسلم 414: كتاب الطهارة

حضرت ابن مغفلؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے کتوں کے قتل کا حکم دیا پھر فرمایا کہ ان کا (مسلمان) اور کتوں کا کیا تعلق ہے۔ پھر آپؐ نے شکاری کتوں اور بھیڑ بکریوں کے (محافظ) کتوں کے بارہ میں رخصت دی اور فرمایا جب کتا برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات مرتبہ دھو لو اور آٹھویں دفعہ اسے مٹی سے مانجو۔ شعبہ نے اسی سند سے اس جیسی روایت کی ہے سوائے اس کے کہ یحیٰ بن سعید نے مزید کہا کہ آپؐ نے بھیڑ بکریوں کے (محافظ) اور شکاری اور کھیتی کے (محافظ) کتوں کے بارہ میں رخصت دی۔ یحیٰ کے علاوہ کسی نے کھیتی کا ذکر نہیں کیا۔

وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ سَمِعَ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ الْمُغَفَّلِ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِقَتْلِ الْكِلاَبِ ثُمَّ قَالَ " مَا بَالُهُمْ وَبَالُ الْكِلاَبِ " . ثُمَّ رَخَّصَ فِي كَلْبِ الصَّيْدِ وَكَلْبِ الْغَنَمِ وَقَالَ " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَعَفِّرُوهُ الثَّامِنَةَ فِي التُّرَابِ " . وَحَدَّثَنِيهِ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ كُلُّهُمْ عَنْ شُعْبَةَ فِي هَذَا الإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّ فِي رِوَايَةِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ مِنَ الزِّيَادَةِ وَرَخَّصَ فِي كَلْبِ الْغَنَمِ وَالصَّيْدِ وَالزَّرْعِ وَلَيْسَ ذَكَرَ الزَّرْعَ فِي الرِّوَايَةِ غَيْرُ يَحْيَى .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: كتاب الطهارة

آج 10 میں سے 10 باقی