صحیح مسلم 4184: كتاب الرؤيا

ابو سلمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں رؤیا دیکھا کرتا تھا جو مجھے بیمار کر دیتی تھی۔ وہ کہتے ہیں میں حضرت ابو قتادہؓ سے ملا تو انہوں نے کہا میں (بھی) ایسا خواب دیکھتا جس سے میں بیمار ہو جاتا یہا نتک کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے سنا اچھی رؤیا اللہ کی طرف سے ہے۔ اس لئے جب تم میں سے کوئی (ایسی رؤیا) دیکھے جسے وہ پسند کرتا ہے تو نہ بتائے مگر اس کو جس سے وہ محبت کرتا ہے اور اگر وہ کوئی ایسا (خواب) دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہے تو وہ تین بار اپنے بائیں تھو تھو کرے اور شیطان کے شر سے اور اس (خواب) کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرے اور یہ (خواب) کسی کے پاس بیان نہ کرے تو وہ (خواب) اسے نقصان نہ دے گا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلاَّدٍ الْبَاهِلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ إِنْ كُنْتُ لأَرَى الرُّؤْيَا تُمْرِضُنِي - قَالَ - فَلَقِيتُ أَبَا قَتَادَةَ فَقَالَ وَأَنَا كُنْتُ لأَرَى الرُّؤْيَا فَتُمْرِضُنِي حَتَّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنَ اللَّهِ فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يُحِبُّ فَلاَ يُحَدِّثُ بِهَا إِلاَّ مَنْ يُحِبُّ وَإِنْ رَأَى مَا يَكْرَهُ فَلْيَتْفِلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلاَثًا وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشَرِّهَا وَلاَ يُحَدِّثْ بِهَا أَحَدًا فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 42: كتاب الرؤيا

آج 10 میں سے 10 باقی