صحیح مسلم 4186: كتاب الرؤيا
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جب زمانہ (اپنے اختتام کے) قریب ہوگا تو مسلمان کی رؤیا بالعموم جھوٹی نہ ہوگی اور تم میں سے سب سے سچا خواب اس کا ہوگا جو تم میں سے اپنی گفتار میں سب سے سچا ہوگا اور مسلمان کا خواب نبوت کے پنتالیس اجزاء میں سے ایک جزء ہے اور خواب تین قسم کا ہوتا ہے۔ رؤیا صالحہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ہے اور افسردہ کرنے والا خواب شیطان کی طرف سے ہے اور ایک خواب حدیث النفس ہوتا ہے۔ پس اگر کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہے تو اُسے چاہے کہ وہ اٹھے اور نماز پڑھے اور وہ اِسے (خواب کو) لوگوں کے پاس بیان نہ کرے اور انہوں نے کہا میں بیڑی (دیکھنا) پسند کرتا ہوں اور طوق (دیکھنا) ناپسند کرتا ہوں اور بیڑیوں کی تعبیر دین میں ثابت قدمی ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نہیں جانتا کہ یہ حدیث کے الفاظ ہیں یا ابن سیرین کا قول ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا میں بیڑی (دیکھنا) پسند کرتا ہوں اور طوق (دیکھنا) ناپسند کرتا ہوں۔ اور بیڑیاں (دیکھنے کی) تعبیر دین میں ثابت قدمی ہے اور نبیﷺ نے فرمایا ہے مؤمن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔
ایک اور روایت حضرت ابو ہریرہؓ سے اسی طرح مروی ہے لیکن اس میں عَنِ النَّبِیِّﷺ کے الفاظ نہیں ہیں۔ ایک اور روایت میں وَأَکْرَہُ الْغُلَّ۔۔۔ الخ۔ اپنی بات شامل کر دی ہے اور الرُّؤْیَا جُزْءٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَأَرْبَعِینَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّۃِ کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ لَمْ تَكَدْ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ تَكْذِبُ وَأَصْدَقُكُمْ رُؤْيَا أَصْدَقُكُمْ حَدِيثًا وَرُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْءٌ مِنْ خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ وَالرُّؤْيَا ثَلاَثَةٌ فَرُؤْيَا الصَّالِحَةِ بُشْرَى مِنَ اللَّهِ وَرُؤْيَا تَحْزِينٌ مِنَ الشَّيْطَانِ وَرُؤْيَا مِمَّا يُحَدِّثُ الْمَرْءُ نَفْسَهُ فَإِنْ رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ وَلاَ يُحَدِّثْ بِهَا النَّاسَ " . قَالَ " وَأُحِبُّ الْقَيْدَ وَأَكْرَهُ الْغُلَّ وَالْقَيْدُ ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ " . فَلاَ أَدْرِي هُوَ فِي الْحَدِيثِ أَمْ قَالَهُ ابْنُ سِيرِينَ . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَيُعْجِبُنِي الْقَيْدُ وَأَكْرَهُ الْغُلَّ وَالْقَيْدُ ثَبَاتٌ فِي الدِّينِ . وَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " . حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَهِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ إِذَا اقْتَرَبَ الزَّمَانُ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . وَأَدْرَجَ فِي الْحَدِيثِ قَوْلَهُ وَأَكْرَهُ الْغُلَّ . إِلَى تَمَامِ الْكَلاَمِ وَلَمْ يَذْكُرِ " الرُّؤْيَا جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 42: كتاب الرؤيا