صحیح مسلم 4198: كتاب الرؤيا

حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ ایک بدوی نبیﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرا سر کاٹ دیا گیا ہے اور وہ لڑھکتا جا رہا ہے اور میں اس کے پیچھے دوڑ رہا ہوں۔ اس پر رسول اللہﷺ نے بدوی سے فرمایا شیطان جو تیرے ساتھ تیری خواب میں کھیلتا ہے اُسے لوگوں کے سامنے بیان نہ کر۔ راوی کہتے ہیں اس کے بعد میں نے نبیﷺ کو خطاب کرتے سنا۔ آپؐ نے فرمایا تم میں سے کوئی شیطان کا اپنے سے خواب میں کھیلنا بیان نہ کرے۔

وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ رَأْسِي ضُرِبَ فَتَدَحْرَجَ فَاشْتَدَدْتُ عَلَى أَثَرِهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِلأَعْرَابِيِّ " لاَ تُحَدِّثِ النَّاسَ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِكَ فِي مَنَامِكَ " . وَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بَعْدُ يَخْطُبُ فَقَالَ " لاَ يُحَدِّثَنَّ أَحَدُكُمْ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِهِ فِي مَنَامِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 42: كتاب الرؤيا

آج 10 میں سے 10 باقی