صحیح مسلم 4199: كتاب الرؤيا

حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں نے خواب دیکھا ہے گویا میرا سر کاٹ دیا گیا ہے۔ راوی کہتے ہیں نبیﷺ مسکرائے اور فرمایا جب تم میں سے کسی کے ساتھ شیطان خواب میں کھیلے تو وہ اسے لوگوں میں بیان نہ کرے۔ ایک اور روایت میں (إِذَا لَعِبَ الشَّیْطَانُ بِأَحَدِکُمْ کی بجائے) إِذَا لُعِبَ بِأَحَدِکُمْ کے الفاظ ہیں اور شیطان کا ذکر نہیں کیا۔

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ رَأْسِي قُطِعَ . قَالَ فَضَحِكَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَقَالَ " إِذَا لَعِبَ الشَّيْطَانُ بِأَحَدِكُمْ فِي مَنَامِهِ فَلاَ يُحَدِّثْ بِهِ النَّاسَ " . وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ " إِذَا لُعِبَ بِأَحَدِكُمْ " . وَلَمْ يَذْكُرِ الشَّيْطَانَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 42: كتاب الرؤيا

آج 10 میں سے 10 باقی