صحیح مسلم 4200: كتاب الرؤيا

عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباسؓ یا حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے تھے کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے انہیں بتایا کہ حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے تھے کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! میں نے رات خواب میں ایک بدلی دیکھی جس سے گھی اور شہد ٹپک رہا ہے اور میں نے دیکھا کہ اس میں سے لوگ اپنے ہاتھوں سے بھر بھر کے لے رہے ہیں کوئی زیادہ اور کوئی کم اور میں نے آسمان سے زمین تک ایک رسی لٹکتی دیکھی اور میں نے آپؐ کو دیکھا کہ آپؐ نے اسے پکڑا اور اوپر چڑھ گئے پھر آپؐ کے بعد ایک اور شخص نے اسے پکڑا اور وہ (بھی) اوپر چڑھ گیا پھر ایک اور شخص نے پکڑا اور وہ (بھی) اوپر چڑھ گیا پھر ایک اور شخص نے اسے پکڑا تو وہ اس کی وجہ سے ٹوٹ گئی۔ پھر اسے اس کے لئے جوڑ دیا گیا تو وہ بھی چڑھ گیا۔ حضرت ابوبکرؓ نے کہا یا رسولؐ اللہ! میرا باپ آپؐ پر قربان، اللہ کی قسم! آپؐ مجھے اجازت دیں کہ اس کی تعبیر کروں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اس کی تعبیر بیان کرو۔ حضرت ابوبکرؓ نے کہا یہ جو بدلی ہے یہ اسلام کی بدلی ہے اور جو گھی اور شہد ٹپک رہا ہے یہ قرآن کی حلاوت اور ملائمت ہے اور جو لوگ اس میں سے ہاتھوں سے لے رہے ہیں تو وہ قرآن سے زیادہ یا کم لینے والے ہیں اور جو رسی آسمان سے زمین تک لٹک رہی ہے یہ وہ سچائی ہے جس پر آپؐ قائم ہیں اور جسے آپؐ مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ آپؐ کو رفعت بخشے گا پھر آپؐ کے بعد ایک شخص اسے پکڑے گا وہ بھی اسی کے ذریعہ اوپر چڑھ جائے گا۔ پھر ایک اور شخص اسے پکڑے گا وہ بھی اسی کے ذریعہ اوپر چڑھ جائے گا پھر ایک اور شخص اسے پکڑے گا تو وہ ٹوٹ جائے گی پھر جوڑ دی جائے گی تو وہ بھی اس کے ذریعہ اوپر چڑھ جائے گا۔ یا رسولؐ اللہ! میرا باپ آپؐ پر فدا ہو، فرمائیے میں نے صحیح تعبیر کی ہے یا نہیں؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم نے کچھ ٹھیک بیان کیا ہے اور کچھ غلطی بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! آپؐ کو اللہ کی قسم! آپؐ مجھے بتائیں کہ میں نے کہاں غلطی کی ہے؟ آپؐ نے فرمایا قسم نہ دو! ایک اور روایت میں ہے کہ نبیﷺ اُحد سے واپس تشریف لائے تو ایک شخص آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ ایک اور روایت میں (إِنِّی أَرَی اللَّیْلَۃَ فِی الْمَنَامِ کی بجائے) إِنِّی رَأَیْتُ ہَذِہِ اللَّیْلَۃَ فِی الْمَنَامِ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں (فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أَرَی اللَّیْلَۃَ فِی الْمَنَامِ ظُلَّۃً کی بجائے) فَقَالَ إِنِّی أَرَی اللَّیْلَۃَ ظُلَّۃٌ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ اپنے صحابہؓ سے جو فرماتے تھے اُن میں یہ بھی ہے کہ تم میں سے کسی نے خواب دیکھا ہو وہ اسے بیان کرے میں اس کی تعبیر اس کے لئے کروں گا اور اس روایت میں رَ أَیْتُ ظُلَّۃً کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَوْ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلاً أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ح
وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلاً أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَرَى اللَّيْلَةَ فِي الْمَنَامِ ظُلَّةً تَنْطِفُ السَّمْنَ وَالْعَسَلَ فَأَرَى النَّاسَ يَتَكَفَّفُونَ مِنْهَا بِأَيْدِيهِمْ فَالْمُسْتَكْثِرُ وَالْمُسْتَقِلُّ وَأَرَى سَبَبًا وَاصِلاً مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الأَرْضِ فَأَرَاكَ أَخَذْتَ بِهِ فَعَلَوْتَ ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِكَ فَعَلاَ ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَعَلاَ ثُمَّ أَخَذَ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَانْقَطَعَ بِهِ ثُمَّ وُصِلَ لَهُ فَعَلاَ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَاللَّهِ لَتَدَعَنِّي فَلأَعْبُرَنَّهَا . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اعْبُرْهَا " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ أَمَّا الظُّلَّةُ فَظُلَّةُ الإِسْلاَمِ وَأَمَّا الَّذِي يَنْطِفُ مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ فَالْقُرْآنُ حَلاَوَتُهُ وَلِينُهُ وَأَمَّا مَا يَتَكَفَّفُ النَّاسُ مِنْ ذَلِكَ فَالْمُسْتَكْثِرُ مِنَ الْقُرْآنِ وَالْمُسْتَقِلُّ وَأَمَّا السَّبَبُ الْوَاصِلُ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الأَرْضِ فَالْحَقُّ الَّذِي أَنْتَ عَلَيْهِ تَأْخُذُ بِهِ فَيُعْلِيكَ اللَّهُ بِهِ ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِكَ فَيَعْلُو بِهِ ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَيَعْلُو بِهِ ثُمَّ يَأْخُذُ بِهِ رَجُلٌ آخَرُ فَيَنْقَطِعُ بِهِ ثُمَّ يُوصَلُ لَهُ فَيَعْلُو بِهِ . فَأَخْبِرْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ أَصَبْتُ أَمْ أَخْطَأْتُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَصَبْتَ بَعْضًا وَأَخْطَأْتَ بَعْضًا " . قَالَ فَوَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَتُحَدِّثَنِّي مَا الَّذِي أَخْطَأْتُ قَالَ " لاَ تُقْسِمْ " . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم مُنْصَرَفَهُ مِنْ أُحُدٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَأَيْتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ فِي الْمَنَامِ ظُلَّةً تَنْطِفُ السَّمْنَ وَالْعَسَلَ . بِمَعْنَى حَدِيثِ يُونُسَ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَوْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ كَانَ مَعْمَرٌ أَحْيَانًا يَقُولُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَحْيَانًا يَقُولُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلاً أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ إِنِّي أَرَى اللَّيْلَةَ ظُلَّةً . بِمَعْنَى حَدِيثِهِمْ . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ - وَهُوَ ابْنُ كَثِيرٍ - عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ مِمَّا يَقُولُ لأَصْحَابِهِ " مَنْ رَأَى مِنْكُمْ رُؤْيَا فَلْيَقُصَّهَا أَعْبُرْهَا لَهُ " . قَالَ فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُ ظُلَّةً . بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 42: كتاب الرؤيا

آج 10 میں سے 10 باقی