صحیح مسلم 4211: كتاب الفضائل

حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو اس وقت دیکھا جبکہ نماز عصر کا وقت ہو چکا تھا لوگوں نے وضوء کے پانی کی تلاش کی مگر ان کو نہ ملا۔ تو رسول اللہﷺ کے پاس وضوء کا تھوڑا سا پانی لایا گیا۔ رسول اللہﷺ نے اس برتن میں اپنا ہاتھ ڈالا اور لوگوں کو ارشاد فرمایا کہ اس سے وضوء کریں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ پانی آپؐ کی انگلیوں کے نیچے سے پھوٹ رہا تھا۔ چنانچہ لوگوں نے وضوء کیا یہاں تک کہ ان کے آخری (آدمی) نے بھی وضوء کر لیا۔

وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَحَانَتْ صَلاَةُ الْعَصْرِ فَالْتَمَسَ النَّاسُ الْوَضُوءَ فَلَمْ يَجِدُوهُ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِوَضُوءٍ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي ذَلِكَ الإِنَاءِ يَدَهُ وَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَتَوَضَّئُوا مِنْهُ - قَالَ - فَرَأَيْتُ الْمَاءَ يَنْبُعُ مِنْ تَحْتِ أَصَابِعِهِ فَتَوَضَّأَ النَّاسُ حَتَّى تَوَضَّئُوا مِنْ عِنْدِ آخِرِهِمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 43: كتاب الفضائل

آج 10 میں سے 10 باقی