صحیح مسلم 4212: كتاب الفضائل
قتادہ سے مروی ہے کہ حضرت انس بن مالکؓ نے ہمیں بتایا کہ اللہ کے نبیﷺ اور آپؐ کے صحابہؓ زَوراء (مقام) پر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ زَوراء مدینہ میں ہے، بازار اور اس مسجد کے پاس جو وہاں ہے۔ رسول اللہﷺ نے ایک پیالہ منگوایا جس میں کچھ پانی تھا اور آپؐ نے اپنا ہاتھ اس میں رکھا تو (پانی) آپؐ کی انگلیوں کے درمیان سے پھوٹنے لگا آپؐ کے سب صحابہؓ نے وضوء کیا۔ قتادہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا اے ابو حمزہؓ! وہ کتنے تھے؟ انہوں نے بتایا کہ تین سو کے قریب تھے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ نبیﷺ زَوراء (مقام) میں تھے کہ آپؐ کے پاس پانی کا برتن لایا گیا۔ اس (پانی میں) آپؐ کی انگلیاں نہیں ڈوبتی تھیں یا اتنا تھا جو آپؐ کی انگلیوں کو چھپا لے۔۔
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ - يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ - حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَصْحَابَهُ بِالزَّوْرَاءِ - قَالَ وَالزَّوْرَاءُ بِالْمَدِينَةِ عِنْدَ السُّوقِ وَالْمَسْجِدِ فِيمَا ثَمَّهْ - دَعَا بِقَدَحٍ فِيهِ مَاءٌ فَوَضَعَ كَفَّهُ فِيهِ فَجَعَلَ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ فَتَوَضَّأَ جَمِيعُ أَصْحَابِهِ . قَالَ قُلْتُ كَمْ كَانُوا يَا أَبَا حَمْزَةَ قَالَ كَانُوا زُهَاءَ الثَّلاَثِمِائَةِ . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ بِالزَّوْرَاءِ فَأُتِيَ بِإِنَاءِ مَاءٍ لاَ يَغْمُرُ أَصَابِعَهُ أَوْ قَدْرَ مَا يُوَارِي أَصَابِعَهُ . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ هِشَامٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی