صحیح مسلم 4213: كتاب الفضائل
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ حضرت امّ مالکؓ نبی ﷺ کی خدمت میں گھی تحفہ کے طور پر اپنے ایک چمڑے کے برتن میں بھیجا کرتی تھیں۔ پھر جب ان کے بیٹے ان کے پاس آ کر سالن مانگتے اور ان کے پاس کچھ نہ ہوتا تو وہ اس (برتن) کا قصد کرتیں جس میں سے وہ نبی ﷺ کو تحفہ بھجواتیں اور اس میں گھی موجود پاتیں۔ اس وقت تک ان کے گھر کا سالن موجود رہا جب تک کہ انہوں نے اسے نچوڑ نہ لیا۔ پھر جب امّ مالکؓ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپؐ نے فرمایا تم نے اسے نچوڑ لیا؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپؐ نے فرمایا اگر تم اسے (اس کی حالت پر) چھوڑ دیتی تو وہ ہمیشہ رہتا۔
وَحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ أُمَّ مَالِكٍ كَانَتْ تُهْدِي لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي عُكَّةٍ لَهَا سَمْنًا فَيَأْتِيهَا بَنُوهَا فَيَسْأَلُونَ الأُدْمَ وَلَيْسَ عِنْدَهُمْ شَىْءٌ فَتَعْمِدُ إِلَى الَّذِي كَانَتْ تُهْدِي فِيهِ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَتَجِدُ فِيهِ سَمْنًا فَمَا زَالَ يُقِيمُ لَهَا أُدْمَ بَيْتِهَا حَتَّى عَصَرَتْهُ فَأَتَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " عَصَرْتِيهَا " . قَالَتْ نَعَمْ . قَالَ " لَوْ تَرَكْتِيهَا مَا زَالَ قَائِمًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی