صحیح مسلم 4214: كتاب الفضائل
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبیﷺ کے پاس غلّہ مانگنے کے لئے آیا۔ آپؐ اسے نصف وسق جو َدئیے۔ وہ آدمی اور اس کی بیوی اور ان دونوں کے مہمان اس میں سے کھاتے رہے پھر اس (آدمی) نے اسے ماپا اور نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپؐ نے فرمایا اگر تم اسے نہ ماپتے تو تم ضرور اس میں سے کھاتے رہتے اور وہ ضرور تمہارے لئے موجود رہتا۔
وَحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلاً أَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَسْتَطْعِمُهُ فَأَطْعَمَهُ شَطْرَ وَسْقِ شَعِيرٍ فَمَا زَالَ الرَّجُلُ يَأْكُلُ مِنْهُ وَامْرَأَتُهُ وَضَيْفُهُمَا حَتَّى كَالَهُ فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " لَوْ لَمْ تَكِلْهُ لأَكَلْتُمْ مِنْهُ وَلَقَامَ لَكُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی