صحیح مسلم 4216: كتاب الفضائل
حضرت ابو حمیدؓ سے روایت ہے کہ ہم غزوئہ تبوک کے لئے رسول اللہﷺ کے ہمراہ نکلے۔ ہم وادی القرٰی میں ایک عورت کے باغ کے پاس پہنچے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اس کے پھل کا اندازہ کرو۔ چنانچہ ہم نے اس کا اندازہ کیا اور رسول اللہﷺ نے اس کے پھل کا تخمینہ دس وسق لگایا اور اس عورت سے فرمایا کہ اس کا حساب رکھنا یہانتک کہ ہم تمہارے پاس واپس آئیں انشاء اللہ۔ (راوی کہتے ہیں) پھر ہم چلے یہانتک کہ ہم تبوک پہنچ گئے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا آج رات تم پر ایک سخت آندھی چلے گی پس تم میں سے کوئی آدمی اس میں کھڑا نہ ہو۔ تم میں سے جس کے پاس اونٹ ہے اسے چاہئے کہ اس کی رسی مضبوطی سے باندھ دے۔ چنانچہ تیز آندھی چلی۔ ایک آدمی کھڑا ہوا تو اسے ہوا اٹھا لے گئی یہانتک کہ اسے طَیِّء کے دو پہاڑوں میں پھینک دیا۔ پھر ایلہ کے حاکم ابن العَلماء کا ایلچی رسول اللہﷺ کی خدمت میں ایک خط لے کر حاضر ہوا اور ایک سفید خچر تحفۃً حضورؐ کی خدمت میں پیش کیا اور رسول اللہﷺ نے (بھی) اسے خط لکھا اور ایک چادر اسے تحفۃً بھجوائی پھر ہم (واپس) چل پڑے یہانتک کہ ہم وادی القرٰی میں پہنچ گئے۔ رسول اللہﷺ نے اس عورت سے اُس کے باغ کے بارہ میں پوچھا کہ اس کا پھل کتنا ہوا؟ اس نے کہا کہ دس وسق۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا میں جلدی جارہا ہوں پس تم میں سے جو چاہے میرے ساتھ جلدی چلے اور جو چاہے ٹھہر جائے۔ پھر ہم روانہ ہوئے یہانتک کہ ہمیں مدینہ دکھائی دیا تو حضورؐ نے فرمایا یہ طابہ ہے (پاکیزہ اور خوشگوار ہے) اور یہ اُحد ہے یہ ایسا پہاڑ ہے کہ وہ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔ پھر آپؐ نے فرمایا کہ انصارؓ کے گھروں میں بہترین گھر بنی نجار کا گھر پھر بنی عبدالاشہل کا گھر پھر بنی عبدالحارث بن الخزرج کا گھر پھر بنی ساعدہ کا گھر اور آپؐ نے انصارؓ کے سب گھروں کو اچھا قرار دیا۔ حضرت سعد بن عبادہؓ ہم سے آ ملے تو ابو اسید نے کہا کہ کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہﷺ نے انصارؓ کے گھروں کی فضیلت بیان کی اور ہمیں آخر پر رکھا ہے؟ حضرت سعدؓ رسول اللہﷺ کے پاس گئے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے انصارؓ کے گھروں کی فضیلت بیان کی ہے اور ہمیں آخر پر رکھا ہے۔ اس پر حضورﷺ نے فرمایا کیا تمہارے لئے کافی نہیں کہ تم خیر والوں میں سے ہو؟ ایک اور روایت میں ہے کہ آپؐ نے فرمایا کہ انصارؓ کے سب گھروں میں خیر ہے لیکن اس روایت میں انہوں نے سعد بن عبادہؓ کا قصّہ بیان نہیں کیا اور ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے ان کا سمندر اس کے نام لکھ دیا لیکن وہیب کی روایت میں یہ ذکر نہیں مزید کہا کہ رسول اللہﷺ نے اس کی طرف خط لکھا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَزْوَةَ تَبُوكَ فَأَتَيْنَا وَادِيَ الْقُرَى عَلَى حَدِيقَةٍ لاِمْرَأَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اخْرُصُوهَا " . فَخَرَصْنَاهَا وَخَرَصَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَشْرَةَ أَوْسُقٍ وَقَالَ " أَحْصِيهَا حَتَّى نَرْجِعَ إِلَيْكِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ " . وَانْطَلَقْنَا حَتَّى قَدِمْنَا تَبُوكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " سَتَهُبُّ عَلَيْكُمُ اللَّيْلَةَ رِيحٌ شَدِيدَةٌ فَلاَ يَقُمْ فِيهَا أَحَدٌ مِنْكُمْ فَمَنْ كَانَ لَهُ بَعِيرٌ فَلْيَشُدَّ عِقَالَهُ " . فَهَبَّتْ رِيحٌ شَدِيدَةٌ فَقَامَ رَجُلٌ فَحَمَلَتْهُ الرِّيحُ حَتَّى أَلْقَتْهُ بِجَبَلَىْ طَيِّئٍ وَجَاءَ رَسُولُ ابْنِ الْعَلْمَاءِ صَاحِبِ أَيْلَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِكِتَابٍ وَأَهْدَى لَهُ بَغْلَةً بَيْضَاءَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَهْدَى لَهُ بُرْدًا ثُمَّ أَقْبَلْنَا حَتَّى قَدِمْنَا وَادِيَ الْقُرَى فَسَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْمَرْأَةَ عَنْ حَدِيقَتِهَا " كَمْ بَلَغَ ثَمَرُهَا " . فَقَالَتْ عَشَرَةَ أَوْسُقٍ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنِّي مُسْرِعٌ فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ فَلْيُسْرِعْ مَعِيَ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَمْكُثْ " . فَخَرَجْنَا حَتَّى أَشْرَفْنَا عَلَى الْمَدِينَةِ فَقَالَ " هَذِهِ طَابَةُ وَهَذَا أُحُدٌ وَهُوَ جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ " . ثُمَّ قَالَ " إِنَّ خَيْرَ دُورِ الأَنْصَارِ دَارُ بَنِي النَّجَّارِ ثُمَّ دَارُ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ ثُمَّ دَارُ بَنِي عَبْدِ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ثُمَّ دَارُ بَنِي سَاعِدَةَ وَفِي كُلِّ دُورِ الأَنْصَارِ خَيْرٌ " . فَلَحِقَنَا سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ فَقَالَ أَبُو أُسَيْدٍ أَلَمْ تَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَيَّرَ دُورَ الأَنْصَارِ فَجَعَلَنَا آخِرًا . فَأَدْرَكَ سَعْدٌ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ خَيَّرْتَ دُورَ الأَنْصَارِ فَجَعَلْتَنَا آخِرًا . فَقَالَ " أَوَلَيْسَ بِحَسْبِكُمْ أَنْ تَكُونُوا مِنَ الْخِيَارِ " . حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ سَلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بِهَذَا الإِسْنَادِ إِلَى قَوْلِهِ " وَفِي كُلِّ دُورِ الأَنْصَارِ خَيْرٌ " . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ مِنْ قِصَّةِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ وَزَادَ فِي حَدِيثِ وُهَيْبٍ فَكَتَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِبَحْرِهِمْ . وَلَمْ يَذْكُرْ فِي حَدِيثِ وُهَيْبٍ فَكَتَبَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 43: كتاب الفضائل