صحیح مسلم 4217: كتاب الفضائل
حضرت جابرؓ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے نجد کی طرف ایک غزوہ میں ہمراہ تھے۔ رسول اللہﷺ نے ہمیں ایک وادی میں جس میں بہت سے کانٹوں والے درخت تھے پایا۔ رسول اللہﷺ ایک درخت کے نیچے اترے اور آپؐ نے اپنی تلوار اس کی ٹہنیوں میں سے ایک ٹہنی سے لٹکا دی۔ وہ کہتے ہیں پھر لوگ اس وادی میں درختوں کے سائے کی طلب میں منتشر ہو گئے۔ وہ کہتے ہیں پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ایک آدمی میرے پاس آیا جبکہ میں سو رہا تھا۔ اس نے (میری) تلوار لے لی۔ میں بیدار ہو گیا اور وہ میرے سر پر کھڑا تھا میں نے صرف یہ دیکھا کہ وہ تلوار اپنے ہاتھ میں سونتے ہوئے ہے۔ اس نے مجھ سے کہا کہ تمہیں مجھ سے کون بچائے گا؟ آپؐ نے فرمایا میں نے کہا اللہ پھر اس نے دوسری دفعہ کہا کہ تمہیں مجھ سے کون بچائے گا؟۔ آپؐ نے فرمایا میں نے کہا اللہ۔ آپؐ نے فرمایا پھر اس نے تلوار نیام میں کر لی اور یہ ہے وہ جو بیٹھا ہوا ہے۔ رسول اللہﷺ نے اسے کچھ نہ کہا۔ زہری سے روایت ہے کہ سنان بن ابو سنان الدؤلی اور ابو سلمۃ بن عبدالرحمٰن نے مجھے بتایا کہ حضرت جابرؓ بن عبداللہ انصاریؓ نے جو نبیﷺ کے صحابہؓ میں سے تھے ان دونوں کو بتایا کہ وہ نبیﷺ کے ہمراہ نجد کی طرف ایک غزوہ میں گئے۔ پھر جب نبیﷺ لوٹے تو وہ بھی آپؐ کے ساتھ لوٹ آئے۔ پھر ان لوگوں کو ایک دن قیلولہ کے وقت نے آ لیا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔ ایک روایت میں ہے حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ گئے یہاں تک کہ جب ہم ذات الرقاع پہنچے۔۔۔۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے لیکن اس میں ثُمَّ لَمْ یَعْرِضْ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ کے الفاظ نہیں ہیں۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو عِمْرَانَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ - يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ - عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَزْوَةً قِبَلَ نَجْدٍ فَأَدْرَكَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي وَادٍ كَثِيرِ الْعِضَاهِ فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تَحْتَ شَجَرَةٍ فَعَلَّقَ سَيْفَهُ بِغُصْنٍ مِنْ أَغْصَانِهَا - قَالَ - وَتَفَرَّقَ النَّاسُ فِي الْوَادِي يَسْتَظِلُّونَ بِالشَّجَرِ - قَالَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ رَجُلاً أَتَانِي وَأَنَا نَائِمٌ فَأَخَذَ السَّيْفَ فَاسْتَيْقَظْتُ وَهُوَ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِي فَلَمْ أَشْعُرْ إِلاَّ وَالسَّيْفُ صَلْتًا فِي يَدِهِ فَقَالَ لِي مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي قَالَ قُلْتُ اللَّهُ . ثُمَّ قَالَ فِي الثَّانِيَةِ مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي قَالَ قُلْتُ اللَّهُ . قَالَ فَشَامَ السَّيْفَ فَهَا هُوَ ذَا جَالِسٌ " . ثُمَّ لَمْ يَعْرِضْ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي سِنَانُ بْنُ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيُّ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيَّ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَخْبَرَهُمَا أَنَّهُ غَزَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم غَزْوَةً قِبَلَ نَجْدٍ فَلَمَّا قَفَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَفَلَ مَعَهُ فَأَدْرَكَتْهُمُ الْقَائِلَةُ يَوْمًا ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ وَمَعْمَرٍ . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى إِذَا كُنَّا بِذَاتِ الرِّقَاعِ . بِمَعْنَى حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ وَلَمْ يَذْكُرْ ثُمَّ لَمْ يَعْرِضْ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation