صحیح مسلم 4221: كتاب الفضائل
ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ میری مثال اس آدمی کی مثال کی طرح ہے جس نے آگ جلائی۔ جب اس نے اپنے ماحول کو روشن کر دیا تو پروانے اور کیڑے مکوڑے جو آگ میں (گرا کرتے ہیں) اس میں گرنے لگے اور وہ شخص ان کو روکنے لگا مگر وہ اس پر غالب آنے لگے اور وہ اس میں داخل ہونے لگے: حضورؐ نے فرمایا یہ میری اور تمہاری مثال ہے میں تمہیں آگ سے بچانے کے لئے تمہاری کمروں سے پکڑتا ہوں کہ آگ سے پرے ہٹ جاؤ آگ سے پرے ہٹ جاؤ لیکن تم مجھ پر غالب آتے ہو اور اس (آگ) میں پڑ جاتے ہو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَثَلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَوْقَدَ نَارًا فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهَا جَعَلَ الْفَرَاشُ وَهَذِهِ الدَّوَابُّ الَّتِي فِي النَّارِ يَقَعْنَ فِيهَا وَجَعَلَ يَحْجُزُهُنَّ وَيَغْلِبْنَهُ فَيَتَقَحَّمْنَ فِيهَا قَالَ فَذَلِكُمْ مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ أَنَا آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ هَلُمَّ عَنِ النَّارِ هَلُمَّ عَنِ النَّارِ فَتَغْلِبُونِي تَقَحَّمُونَ فِيهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی