صحیح مسلم 4224: كتاب الفضائل

ہمام بن منبّہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہؓ نے ہمیں رسول اللہﷺ سے بتائیں اور انہوں نے کئی احادیث بیان کیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ ابو القاسمﷺ نے فرمایا کہ میری مثال اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال اس شخص کی مثال کی طرح ہے جس نے کمرے بنائے۔ پھر انہیں اچھا بنایا، انہیں خوبصورت بنایا اور انہیں مکمل کیا، سوائے ان کے کونوں میں سے ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ کے۔ لوگ طواف کرنے لگے اور وہ عمارت انہیں پسند آئی تو وہ کہنے لگے تونے یہاں اینٹ کیوں نہیں رکھی کہ تیری عمارت مکمل ہوجاتی۔ محمدﷺ نے فرمایا: پس وہ اینٹ میں ہوں۔

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم " مَثَلِي وَمَثَلُ الأَنْبِيَاءِ مِنْ قَبْلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ ابْتَنَى بُيُوتًا فَأَحْسَنَهَا وَأَجْمَلَهَا وَأَكْمَلَهَا إِلاَّ مَوْضِعَ لَبِنَةٍ مِنْ زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَاهَا فَجَعَلَ النَّاسُ يَطُوفُونَ وَيُعْجِبُهُمُ الْبُنْيَانُ فَيَقُولُونَ أَلاَّ وَضَعْتَ هَا هُنَا لَبِنَةً فَيَتِمَّ بُنْيَانُكَ " . فَقَالَ مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم " فَكُنْتُ أَنَا اللَّبِنَةَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 43: كتاب الفضائل

آج 10 میں سے 10 باقی