صحیح مسلم 4226: كتاب الفضائل

حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا میری مثال اور انبیاء کی مثال اس شخص کی مثال کی طرح ہے جس نے ایک گھر بنایا اسے ہر طرح سے مکمل کیا سوائے ایک اینٹ کی جگہ کے۔ پھر لوگ اس میں داخل ہونے لگے اور اس سے تعجب کرنے لگے اور کہنے لگے کہ اس اینٹ کی جگہ کیوں پُر نہیں کی گئی؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں اس اینٹ کی جگہ ہوں اور میں آیا اور میں نے نبیوں کو ختم کردیا۔ ایک اور روایت میں (أَتَمَّہَا کی بجائے) أَحْسَنَہَا کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَثَلِي وَمَثَلُ الأَنْبِيَاءِ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَتَمَّهَا وَأَكْمَلَهَا إِلاَّ مَوْضِعَ لَبِنَةٍ فَجَعَلَ النَّاسُ يَدْخُلُونَهَا وَيَتَعَجَّبُونَ مِنْهَا وَيَقُولُونَ لَوْلاَ مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ " . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " فَأَنَا مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ جِئْتُ فَخَتَمْتُ الأَنْبِيَاءَ " . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سَلِيمٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَقَالَ بَدَلَ أَتَمَّهَا أَحْسَنَهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 43: كتاب الفضائل

آج 10 میں سے 10 باقی