صحیح مسلم 4246: كتاب الفضائل
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ میرے حوض کے دو کناروں کے درمیان فاصلہ صنعاء اور مدینہ کے درمیان فاصلہ جتنا ہے۔
ایک روایت میں صنعاء اور مدینہ کے درمیان فاصلہ کی بجائے مدینہ اور عمان کے درمیان فاصلہ کا ذکر ہے۔
اور ایک روایت میں (نَاحِیَتَیْ حَوْضِیْ کی بجائے) لَابَتَیْ حَوْضِیْ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ وَهُرَيْمُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى - وَاللَّفْظُ لِعَاصِمٍ - حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا بَيْنَ نَاحِيَتَىْ حَوْضِي كَمَا بَيْنَ صَنْعَاءَ وَالْمَدِينَةِ " . وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا هِشَامٌ ح وَحَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ كِلاَهُمَا عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُمَا شَكَّا فَقَالاَ أَوْ مِثْلَ مَا بَيْنَ الْمَدِينَةِ وَعَمَّانَ . وَفِي حَدِيثِ أَبِي عَوَانَةَ " مَا بَيْنَ لاَبَتَىْ حَوْضِي " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی