صحیح مسلم 425: كتاب الطهارة
عبداللہ بن عتبہ بن مسعود نے بتایا کہ حضرت ام قیسؓ بنت محصن ان ابتدائی ہجرت کرنے والی عورتوں میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہﷺ کی بیعت کی تھی۔ وہ حضرت عکاشہؓ بن محصن کی بہن تھیں جو بنی اسد بن خزیمہ سے تھے۔ کہتے ہیں کہ انہوں (ام قیس) نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو جو ابھی کھانا کھانے کی عمر کو نہیں پہنچا تھا رسول اللہﷺ کی خدمت میں لائیں۔ عبیداللہ کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کے اس بیٹے نے رسول اللہﷺ کی گود میں پیشاب کردیا۔ رسول اللہﷺ نے پانی منگوایا اور اسے اپنے کپڑے پر بہا دیا لیکن (مل مل کر) اسے دھویا نہیں۔
وَحَدَّثَنِيهِ حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ أَمَّ قَيْسٍ بِنْتَ مِحْصَنٍ - وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ الأُوَلِ اللاَّتِي بَايَعْنَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهِيَ أُخْتُ عُكَّاشَةَ بْنِ مِحْصَنٍ أَحَدُ بَنِي أَسَدِ بْنِ خُزَيْمَةَ - قَالَ أَخْبَرَتْنِي أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِابْنٍ لَهَا لَمْ يَبْلُغْ أَنْ يَأْكُلَ الطَّعَامَ - قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ - أَخْبَرَتْنِي أَنَّ ابْنَهَا ذَاكَ بَالَ فِي حِجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمَاءٍ فَنَضَحَهُ عَلَى ثَوْبِهِ وَلَمْ يَغْسِلْهُ غَسْلاً .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی